منیب بٹ نے دوسری شادی کے بیان پر وضاحت جاری کردی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار منیب بٹ نے کہا تھا کہ خواتین کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خوف ہونا چاہیئے، اس لئے بیوی کو شوہر کو زیادہ سے زیادہ محبت اور توجہ دینی چاہیے۔ یہ ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر منفی ردعمل سامنے آرہا ہے جس پر منیب بٹ نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی تھی۔

حال ہی شروع ہونے والے نئے ڈرامے ‘بددعا ‘ کے مرکزی کردار اداکارہ امر خان اور منیب بٹ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی۔ شو کے دوران میزبان ندا یاسر نے منیب بٹ سے ان کے خوف اور فوبیا کے بارے میں پوچھا جس پر اداکار نے ندا یاسر سے ہی سوال کرلیا کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کو سب سے زیادہ خوف کس بات کا ہوتا ہے؟ منیب بٹ کے پوچھنے پر ندا یاسر نے کہا کہ مجھے ہر وقت اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خوف رہتا ہے۔

Image Source: Instagram

ندا یاسر کے جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ یہ ڈر تو ہونا چاہیے، یہ ڈر تو ہر خاتون میں ہونا چاہیے تاکہ اس خوف سے وہ اپنے شوہر کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھ سکے۔ منیب بٹ نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنے شوہر کا خیال رکھنا چاہیے اور اُنہیں اتنی محبت دینی چاہیے کہ وہ دوسری شادی کے بارے میں سوچ ہی نہ سکیں۔

شو کی یہ مذکورہ ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی اور وائرل ہونے پر مختلف ویب پیجز پر منفی ردعمل دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے منیب بٹ نے اپنی گفتگو کی وضاحت جاری کی ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وہ ویڈیو کلپ ہے جسے چند سائٹس نے غلط انداز میں پیش کیا، یہ کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں تھی جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم مذاق کر رہے ہیں اور میں نے مذاقاً یہ بات کہی کہ آپ کو ڈرنا چاہیے اور شوہر سے زیادہ محبت کرنی چاہیے۔

انہوں نے اپنے بیان کو غلط انداز میں پیش کرنے پر کہا کہ میرے کردار کو بدنام کرنے کے لیے ایک کلپ چننا اور اسے مختلف سیاق و سباق میں استعمال کرنا صحافت نہیں ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں یہ نہیں سوچتا کہ خواتین کو مسلسل اس خوف کے زیرِ اثر رہنا چاہیے کہ ان کا شوہر انہیں چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک شوہر ہوں اور اپنی بیوی سے محبت کرتا ہوں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے، یہ ہمارے تعلق کا بنیادی ستون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کلپس کو شیئر کرنے والے تمام پیجز سے درخواست کروں گا کہ وہ حقائق کی جانچ کریں پھر اس طرح کا منفی مواد کو پھیلائیں۔ جبکہ اسی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ میں نے بھی مذاق میں کہا تھا لوگ باتوں کو الگ رنگ کیوں دیتے ہیں۔ اب مذاق مستی بھی نہ کریں، جان لیں گے کیا ہماری۔

مزید پڑھیں : منال اور احسن کا نکاح، ایمن خان کی آنکھیں اشک بار، تصاویر وائرل

یاد رہے کہ ندا یاسر کے اس مارننگ شو میں امر خان اور منیب بٹ نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بھی شئیر کیں تھیں۔ جبکہ اس پروگرام میں ندا یاسر ایک سوال پر منیب بٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماہرہ خان اور صبا قمر دونوں عمر میں مجھ سے بڑی ہیں لہذا ان کے ساتھ ہیرو نہیں آسکتا۔ انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان اور صباقمر میری سینئر اداکارائیں ہیں لہذا میں اپنی ایج گروپ کی کسی اداکارہ کے ساتھ ہیرو آنا چاہوں گا۔منیب بٹ کی یہ ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago