بی جے پی پر تنقید: کنگنا رناوٹ کے دفتر کو غیرقانونی بول کر توڑ دیا گیا

مودی دور میں جہاں پورے بھارت میں ایک عدم برداشت کی فضاء قائم ہے، وہیں اب اس فضاء نے بولی ووڈ اداکاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے ۔ جس کا شکار آج بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ بن بیٹھی۔ گنگنا رناوٹ کی جانب سے استعمال کئے گئے الفاظ بھارتی عوام کو بالکل پسند نہ آئے جس کے نتیجے میں حالات اس حد تک خراب ہوگئے کہ بولی ووڈ اداکارہ کئی گھنٹوں تک ائیرپورٹ پر ہی محصور رہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کچھ یوں ہے کہ ممبئی میں واقع بولی اداکارہ کنگنا رناوٹ کے دفتر کو بی ایم سی یعنی برھان ممبئی میونسپل کارپوریشن جوکہ مہارشترا کی حکومت کے زیر انتظام ایک ادارہ ہے، اس کی جانب سے یہ بول کر توڑ دیا گیا کہ یہ دفتر غیر قانونی ہے۔

جوں جوں بی ایم سی انتظامیہ کی جانب سے ان کے دفتر کے غیرقانونی حصے کو توڑنے کا عمل شروع کیا گیا وہیں کنگنا رناوٹ کے غصے کا پرا بھی ہائی ہوتا گیا۔ جس پر انہوں نے اپنے ہی ملک یعنی بھارت کے خلاف سخت لفظوں میں ٹوئیٹر پر تنقید شروع کردی۔ ساتھ ہی انہوں نے ھیش ٹیگ دیتھ آف ڈیموکریسی کے ٹوئیٹر ٹرینڈ کا بھی آغاز کیا۔

جس سے معاملا کچھ اس طرح کا بنا کہ کنگنا رناوٹ کے لفظوں اور تنقید سے بھارتی عوام تو غصے میں آئی ہی لیکن ساتھ ہی کنگنا رناوٹ اپنی حرکتوں سے بھی باز نہیں آئیں انہوں نے اپنے گھر کی لڑائی میں بلاوجہ پاکستان کو گھسیٹنے کی کوشش کی اور ایک طنزیہ ٹوئیٹ کی، جس میں انہوں نے ممبئی کے معاملے کو پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے مماثلت دی، لیکن وہ شاید بھول چکی ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر دنیا کے پرامن ترین علاقوں میں شامل ہے، شاید وہ بھارتی کشمیر اور ممبئی کے معاملات کو ملانا چاہتی تھیں لیکن ڈر کے مارے آئیں بائیں شائیں کر بیٹھیں۔

اور اب اس پوری صورتحال کا نتیجہ یہ نکلا کہ سوشل میڈیا پر اب کنگنا رناوٹ کو دونوں طرف سے ہی بھرپور تنقید اور زبردست قسم کے جوابات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

بات صرف یہی تک محدود نہیں رہی بولی ووڈ اداکارہ نے اس دوران اپنی فلم انڈسٹری پر تنقید کے تیر چلا دیئے اور بولی ووڈ کو بولی ووڈ کہے دیا یعنی بداخلاقی کی جگہ سے تشبیه دے دی۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کے ساتھ یہ سب محض اس لئے ہو رہا ہے کہ انہوں نے انڈسڑی میں ایک ڈپلومیٹک روائیہ اختیار کررکھا ہے۔ جبکہ کنگنا رناوٹ کی جانب سے بھارتی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جہاں انہوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار کو ایک فاسٹ سرکار قرار دے دیا۔

یعنی یہ بات اب ہر زباں عام ہوتی جارہی ہے کہ مودی سرکار صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بھارت میں بسنے والے تمام لوگوں کے لئے ایک زہر کی مانند ہے۔ جو ہندوتوا نظریے کی تائید کرے گا اس کو ہر طریقے سے نوازا جائے گا جبکہ ہندوتوا نظریے کی مخالفت اب بھارت کی مخالفت کی مانند ہے۔ اور جو بھی اس کی مخالفت کرے گا اس کے لئے نتائج بالکل بھی اچھے نہیں ہیں پھر چاہئے کوئی وہ بولی ووڈ اداکار ہو یا کوئی مسلمان تاجر۔

Image Source: mumbaimirror

ممبئی ائیرپورٹ پر ہونے والے تمام ماجرے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوٹ کے جانب سے ایک بڑا اعلان سامنے آیا جس میں انہوں اس بات کا عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اب ایودھیا اور کشمیر کے اوپر لازمی فلمیں بنائیں گی اور میں بھارت کا وہ اصل چہرہ دکھائیں گی۔

بھارتی عوام نے بولی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کے اس بیان کو بھارت کے خلاف بیان قرار دے دیا ہے، سوشل میڈیا پر اس وقت بھارت میں وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اس موقع پر بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی جانب سے بولی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کی حمایت میں بیان آتا ہے، جس میں وہ اس بات پر سوال کرتی ہے کہ بی سی ایم کا اس طرح اچانک کنگنا رناوٹ کے گھر آپریشن کرنا ایک سوالیا نشان ہے۔

ساتھ ہی کنگنا رناوٹ نے اس پورے معاملے میں بی جے پی رہنما کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ سب میرے ساتھ ہوا، کل ان کے ساتھ بھی ہوگا، ان کے گھر اور ان کی آنا کو بھی توڑا جائے گا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago