موٹروے پر خاتون سے زیادتی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں پیش آیا انسانیت سوز واقعہ جہاں ایک بار پھر جنسی درندوں نے حوا کی بیٹی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کی رہائشی خاتون گزشتہ روز اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اپنی بہن کے گھر ان سے ملنے آئیں تھیں۔ جہاں گجرانوالہ واپسی کے دوران رنگ روڈ پر گجرپورہ کے نزدیک ان کی کار کا پیڑول ختم ہوگیا، جس پر انہوں نے موٹروے پولیس سے رابطہ جس پر پولیس نے انھیں جواب دیا کہ سیالکوٹ موٹروے ہمارے دائرے میں نہیں آتی ہے۔ جس پر انہوں نے اپنی قریبی رشتہ داروں کو اطلاع فراہم کردی اور پھر وہ گاڑی میں ہی بیٹھ کر رشتہ داروں کے آنے کا انتظار کرنے لگیں۔

ابھی خاتون بچوں کے ہمراہ رشتہ داروں کا گاڑی میں انتظار ہی کررہیں تھیں کہ اس دوران اچانک ایک گاڑی میں دو مشکوک افراد آئے جنہوں نے کھڑی گاڑی کو دیکھا اور جس پر وہ فورا گاڑی کے پاس آئے اور خاتون کو گاڑی کا شیشہ اتارنے کو کہا، جب خاتون اور بچوں کی جانب سے شیشے نہیں کھولے گئے تو ڈاکوؤں نے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے اور بندوق کی زور پر خاتون اور بچوں کو نیچے کھیتوں میں لے گئے اور پھر بچوں کے سامنے ڈاکوؤں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

جس کے بعد ڈاکوؤں کی جانب سے خاتون کے پاس موجود ایک لاکھ روپے نقدی، زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لئے گئے۔ اس تمام تر کارووائی کے بعد ملزمان باآسانی موقع سے فرار بھی ہوگئے۔

واقعہ کے تھوڑے دیر کے بعد جب رشتہ دار جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اس پورے واقعہ کی اطلاع فراہم کی۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری اس مقام پر پہنچ گئی جہاں سے خاتون اور بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس خبر کے نشر ہوتے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے خاتون کو انصاف کی بھی مکمل یقین دہانی کروائی۔

جوں جوں اس افسوناک اور انسانیت سوز واقعہ کی خبر میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلی ، عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہاں لوگ اس واقعے کی مزمت کررہے ہیں وہیں یہ مطالبہ بھی کررہے ہیں کہ جنسی زیادتی کرنے والے ملزمان کو سرعام پھانسی دئے جانے کا قانون بنایا جائے۔

واضح رہے پاکستان میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، ہمارے ہاں آئے دن خواتین سے زیادتیوں کے کیسسز آتے ہیں، 5 سال کی معصوم بچیوں سے لیکر نابینا خواتین کا ریپ، یہ سب ہمارے معاشرے کی تلخ حقائق میں شامل ہیں۔ یقیناً ہر معاشرے میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہونگے لیکن بحیثیت مسلمان قوم اب اس بات کا وقت آگیا ہے کہ چند سخت فیصلے کئے جائیں اور اس برائی کو جڑ سے ہی ختم کردیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

14 hours ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

15 hours ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

7 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago