پریانتھا کمارا قتل :مولانا طارق جمیل نے سری لنکن عوام سے معافی مانگ لی

رواں ماہ کے آغاز میں سیالکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم نے مذہبی پوسٹر کی بے حرمتی کے الزام میں بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی تھی۔ اس لرزہ خیز واقعے کا وزیراعظم عمران خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے سری لنکن حکومت اور عوام کو واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہراشرفی اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن جاکر ہائی کمشنر سے ملاقات کی، جس میں اس واقعے پر معذرت کی اور اس بات کا اعلان کیا کہ پریانتھا کمارا کے دونوں بچوں کی کفالت کی ذمہ داری فیکٹری اٹھائے گی۔

Image Source: Facebook

اس موقع پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر ہم معذرت کرتے ہیں، اسلام کا نام سلامتی ہے، ایمان کا مطلب امن ہے، اسلام محبت کا درس دیتا ہے، سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں، سری لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئے ہیں۔

Image Source: Twitter

میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اسلام کا نام سلامتی ہے اور ایمان کا نام امن ہے، اسلام پیغام محبت ہے اور محبت کا درس دیتا ہے۔ جس طرح سود کھانے والا سخت سزا کا حقدار ہو گا اسی طرح کسی بے گناہ کو قتل کرنے والا بھی شدید سزا کا حق دار ہوگا۔ نامور عالم دین کا کہنا تھا ہم سری لنکن ہائی کمشنر سے معافی مانگنے آئے ہیں، ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں، ہمارے لوگوں نے یہ کام کیا، ہاتھ جوڑ کر سری لنکن قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں، ہمارے لوگوں نے یہ کام کیا، اپنی قوم سے ہاتھ جوڑ کے کہتا ہوں کہ قرآن پڑھو، قرآن پڑھو ورنہ جانوروں سے بھی بدتر ہو، قرآن میں 89 دفعہ کہا گیا ہے، اے ایمان والو! اللہ کے سوا کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی کو جلائے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم سری لنکا والوں کے سامنے شرمندہ ہیں، کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائیں، ہاتھ جوڑ کر سرلنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں۔

خیال رہے کہ عمران خان نے سیالکوٹ میں مبینہ توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا میں قوم کی طرف سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر سیالکوٹ میں پریانتھا دیاوادانہ کو مشتعل ہجوم سے پناہ دینے اور بچانے کی بھرپور کوشش کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 day ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 day ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago