کراچی: موٹر سائیکلیں اور کاریں چوری کرنیوالا 14 سالہ ملزم گرفتار،دوران تفتیش اہم انکشافات

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں، رواں سال کے آغاز سے اب تک موبائل اسنیچنگ ،موٹرسائیکل لفٹنگ، ڈکیتی منشیات فروشی اور دیگر وارداتوں نے شہریوں میں مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال میں 8 ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی ساڑھے 56 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان جرائم میں نوجوانوں اور بوڑھوں کے ساتھ اب بچے بھی شامل ہوگئے ہیں۔ حالیہ واقعہ میں پولیس نے ایک 14سالہ ملزم کو نیو کراچی سے گرفتار کیا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل لفٹر یہ بچہ منشیات کا عادی ہے اور اپنی طلب مٹانے کے لئے چوریاں کرتا تھا۔ گرفتاری کے بعد اس بچے نے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے 10 سال کی عمر سے چوری شروع کی، چرس پیتا تھا پھر پاؤڈر پینے لگ گیا۔ بچے نے بیان میں بتایا کہ جو نشہ دیتے تھے انہوں نے اسے چوری پر لگایا۔

Image Source: File

موٹر سائیکل کے عوض اسے 2 ہزار روپے اور کچھ منشیات جبکہ گاڑی کے عوض ایک کلو ہیروئن ملتی تھی ایک چوری کی گاڑی کے عوض ایک کلو ہیروئن ملتی ہے، منشیات کا یہ ذخیرہ ایک ہفتے کے لیے کافی ہوتا ہے جس کے بعد وہ دوسری موٹر سائیکل چوری کرلیتا ہے۔ کمسن ملزم کے مطابق اس نے 40 سے 50 موٹر سائیکلیں اور 20 سے 25 کاریں بھی چوریں کی ہیں۔ دوران تفتیش بچے نے یہ بھی بتایا کہ منشیات فروش بلوچستان سے منشیات لاکر فروخت کرتے ہیں۔

Image Source: File

خیال رہے کہ ماہ اگست میں بھی کراچی پولیس نے دو کم عمر موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایس ایس پی  سینٹرل معروف عثمان کے مطابق کم عمر موٹر سائیکل لفٹرز کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ لڑکوں کو سرسید تھانے کی حدود میں حراست میں لیا گیا اور کہا کہ وہ کچھ عرصے سے علاقے میں چوری کی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ کم عمر موٹر سائیکل لفٹر صرف تفریح کے لیے موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں اور پیٹرول ختم ہونے کے بعد چھوڑ دیتے تھے۔دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے۔


جبکہ گزشتہ برس فیروزآباد پولیس نے 13 سال کی عمر کے دو طالبعلموں کو موٹرسائیکل چرانے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔ یہ بچے کراچی کے علاقے بہادر آباد کے رہائشی اور معروف نجی اسکول میں زیر تعلیم تھے اور دونوں کافی عرصے سے یہ کام کررہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ایک بچہ موٹرسائیکل چوری کرتا جب کہ دوسرا اسے جی بھرکر چلاتا تھا اور موٹرسائیکل چلانے کے بعد دونوں بچے اسے چھوڑ دیتے تھے، ان بچوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا اور ان کی نشاندہی پر پولیس نے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ بعدازاں، پولیس نے زیر حراست ان بچوں کے والدین کو طلب کرلیا اور اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد بچوں کےمستقبل کے لیے ایک موقع دینےکا فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں، رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی ان وارداتوں کے دوران اب تک 58 افراد نے مزاحمت کرنے پر جان گنوادی، جبکہ 269 شہری زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گھروں میں 303 ڈکیتیاں ہوئیں، اسی دورانیے میں شہریوں سے 104 گاڑیاں چھینی اور 1 ہزار 383 چوری کی گئیں۔رواں سال 35 ہزار سے زائد شہری موٹر سائیکلوں جبکہ 19 ہزار افراد موبائل فونز سے محروم کیے گئے۔ اس کے علاوہ شہر میں روزانہ ہونے والی درجنوں وارداتیں ایسی بھی ہیں، جن کے مقدمات درج نہیں ہوتے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago