کہتے ہیں انٹرنیٹ نے جہاں انسان کی زندگیوں کو آسان بنایا ہے وہیں اس سے منسلک لوگوں کو یہ بات باور کرادی ہے کہ اس کی غلطی اب زیادہ تک چھپ نہیں سکتی، لہذا لفظوں اور خیالات کا اظہار محدود رکھیں ورنہ مشکلات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے، جس کی بڑی مثال اداکارہ اور مارننگ شو میزبان ندا یاسر ہیں، جنہیں ائے روز پرانی ویڈیوز کی بنیاد پر سخت تنقید کا سامنا رہتا ہے، حال ہی میں ان انہیں رنگ کی بنیاد پر تفریق کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
افسوس کے ساتھ گورے رنگ کی بنیاد پر خوبصورتی کی تفریق ہمارے معاشرے کا ہمیشہ سے ایک بہت بڑا مسئلہ رہا ہے، جس کے باعث یہ جملے آپ عموماً عام زندگی میں سنتے ہونگے، کہ دھوپ میں مات جاؤ، کالی ہو جاؤ گی، اپنے چہرے کو بیسن سے دھو لیں، آپ کا رنگ سفید ہو جائیں گا، وغیرہ وغیرہ۔
اس سلسلے میں سال 2018 میں قومی کرکٹ کے موجودہ کپتان بابر اعظم اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان بطور مہمان مدعو تھے، ان کا انٹرویو میزبان ندا یاسر کی جانب سے لیا گیا تھا، جس میں انہوں نے ان سے کچھ غیرضروری سوالات پوچھے اور اب اس پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ندا یاسر، بابر اعظم سے پوچھتی ہیں کہ جب بھی آپ کی شادی ہوگی، تو آپ کو کیسی بیوی چاہیے؟ آپ اپنی بیوی میں کونسی خوبیاں تلاش کریں گے؟ جس پر بابر اعظم نے جواب دیا کہ وہ سچی ہو اور مجھے سمجھنے والی ہو۔
اس موقع پر جہاں بابر اعظم نے اپنے ممکنہ ساتھی کی شخصیت پر گفتگو کرنے پر محتاط دکھائی دیئے، وہیں مارننگ شو میزبان نے گفتگو کو پاکستان میں بیویوں کے لیے رجعت پسندانہ نظریات کی طرف بڑھاوا دیا۔ انہوں نے بابر اعظم سے پوچھا کہ “کیا آپ ایسی بیوی چاہتے ہیں جو آپ کو صبح کے وقت بیڈ ٹی دے، آپ کے کپڑے دبائے، یا آپ کے لئے کھانا پکائے؟” جس پر بابر اعظم نے طنزیہ انداز میں پوچھا کہ “کیا میں بچہ ہوں، کون سکول جا رہا ہے؟”۔
البتہ بابر اعظم کے جواب کا اشارہ میزبان ندا یاسر نہ سمجھیں اور انہوں نے مزید نامناسب سوالات کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ ندا یاسر نے دوبارہ پوچھا کہ آپ کی بیوی کے لئے خوبصورتی کا معیار کیا ہونا چاہئے؟ اس کی آنکھیں بڑی ہونی چاہیئے، یا لمبے لمبے بال ہونے چاہئیں؟
جس پر بابر اعظم نے انتہائی معقول انداز میں کہا کہ “میں ایسی کوئی چیز نہیں چاہتا، جیسا کہ میں نے کہا کہ وہ مجھے اور میرے خاندان کو سمجھیں،” تاہم میزبان کی ذہین میں کچھ اور ہی چل رہا تھا اور وہ بلے باز سے کچھ کھلوانا چاہتیں تھیں، لہذا میزبان نے پوچھا کہ کیا ٹھیک رہے گا اگر ان کی بیوی ہو یا اس کا قد چھوٹا ہو، اور سانوالی چلے گی، یا کیا وہ گوری بیوی چاہتے ہیں؟
مزید پڑھیں: وقار ذکاء نے مارننگ شو میزبان ندا یاسر کے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا
جواب میں موجودہ کپتان بابر اعظم نے انتہائی تھنڈے انداز میں میزبان کے غیر ضروری سوالات پر توجہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ سب سے خوش ہیں۔
جوں ہی کچھ عرصے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ ندا یاسر کے ماضی کے پروگرام کی ویڈیوز وائرل ہوئیں، انہیں صارفین کی جانب سے ایک بار سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے یہ کوئی پہلے بار نہیں ہوا، اس سے قبل بھی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اپنے مارننگ میں غیر ضروری سوالات پر تنقید کا سامنا کرچکی ہیں، جس کی بڑی مثال کچھ طلباء کے ساتھ انٹرویو تھا، جس میں فارمولا ون بنانے والے طلباء سے انہوں نے ناصرف غیر سوالات پوچھے بلکہ انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں تھی.
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…