کیا محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر میں بریک اپ ہوگیا ہے؟

اداکار محسن عباس حیدر اور ان کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے مابین خراب تعلقات سے کون واقف نہیں ہے، دونوں کے ایک دوسرے پر الزامات اور پریس کانفرنسیں ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ خیال ظاہر کیا جاتا رہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان خراب تعلقات کی وجہ اداکارہ نازش جہانگیر تھیں۔ بعدازاں محسن عباس اور ان کے افئیر کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔ تاہم اب بظاہر لگتا ہے کہ ان دونوں کے بھی آپس میں تعلقات کافی خراب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے کچھ عرصہ قبل اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے اپنے شوہر اور ساتھی اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ مذکورہ شخصیات نے انہیں سوشل میڈیا پر بلیک میل اور ہراساں کیا۔ محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بعدازاں 2019 میں دونوں کے مابین خراب حالت سے متعلق خبریں سامنے آئیں اور پھر ان میں طلاق ہوگئی تھی۔

Image Source: Instagram

اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر گھریلو تشدد اور نازش جہانگیر کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا البتہ اداکار کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اس دوران اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے ان الزامات پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

بعدازاں محسن عباس اور نازش جہانگیر کے متعلق خبریں سامنے آتی رہی کہ دونوں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات (ریلشن شپ) میں ہیں۔ تاہم گزشتہ رات دونوں فنکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر شئیر کردہ اسٹوری انتہائی حیرت انگیز تھیں اور لگتا یوں ہی یے کہ دونوں میں اب علحیدگی ہوگئی ہے۔

نازش جہانگیر کی شئیر کردہ اسٹوری میں اداکارہ بہت جذباتی نظر آئیں، اداکارہ لکھتی ہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے ان لوگوں سے بچایا جو آگے چل کر میرے لئے بہتر نہیں تھے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ کسی کی حقیقت کو بار بار جاننا آپ کو توڑ دیتا ہے، لیکن یہ جاننا کہ اللہ نے کچھ بہتر لکھا ہے، آپ کو مضبوط بنا دیتا ہے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

ساتھ ہی اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے ایک۔اسٹوری میں والدہ کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے مخلص چیز ہیں۔

Image Source: Instagram

دوسری جانب کچھ تھوڑی دیر بعد اداکارہ محسن عباس حیدر کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی گئی، جس سے اندازہ واضح ہونے لگا کہ ان میں علحیدگی ہوگئی ہے، اداکار لکھتے ہیں کہ شکریہ اللہ پاک آپ نے مجھے زہر نما اور نفسیاتی لوگوں سے بچایا، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ میں بہتر ہوں۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نازش جہانگیر نے محسن عباس کی سابقہ ​​بیوی کے ساتھ مبینہ تنازعہ پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ، کہ “میں اس تمام تنازعہ کے دوران خاموش رہی۔ “مجھے لگتا ہے کہ میری پرورش مجھے کسی بھی حالت میں کسی کے بارے میں برا بولنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اور میں کبھی بھی دوسرے شخص کی کردار کشی کے بارے میں نہیں سوچ سکتی، پھر چاہے وہ میرا دشمن ہی کیوں نہ ہو۔

مزید پڑھیں: کیا ایف آئی اے نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کو گرفتار کرلیا ہے؟

اداکارہ نازش جہانگیر نے مزید کہا کہ اس پورے معاملے کے دوران ان کے والد ان کے پیچھے کھڑے تھے، انہوں مجھ سے کہا تھا کہ جس دن تمھیں واپس آنا ہو تم۔آ سکتی ہو، تمہارے لئے دروازے کھلے ہیں، لیکن اس معاملے پر کبھی بات مت کرنا، ہمیشہ خاموش اختیار رکھنا۔

محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ دونوں اپنا ذاتی معاملہ عوام کی سامنے خود لیکر آئے ہیں، وہ نہیں لیکر آئیں ہیں۔ میں اس بارے میں کچھ بات نہیں کروں گی، اور معاملے میں انہیں گھسیٹنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑھے گا، بلکہ وہ اس معاملے کے بعد اور بھی مضبوط ہوئی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

7 days ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 week ago

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

3 weeks ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

2 months ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

2 months ago