منال اور احسن کا نکاح ، ایمن کی آنکھیں اشک بار، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام نے نکاح کر کے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جوڑے کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ منال خان سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ہیـں جبکہ اداکار احسن محسن اکرام سیاہ رنگ کا لباس پہنے ہوئے ہیں۔ منال خان کا عروسی لباس انس ابرار نے ڈیزائن کیا تھا ، جس کے ساتھ انہوں نے علی جاویری جیولرز کے تیار کردہ زیورات پہنے۔ جبکہ احسن محسن اکرام نے اسمٰعیل فرید کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لباس پہنا تھا۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

اداکارہ ایمن خان بھی اپنی بہن کی شادی میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔ انہوں نے نکاح کی تقریب کے لیے نارنجی اور سنہرے کام والا انتہائی خوبصورت جوڑا زیب تن کیا تھا۔ جب کہ ان کے شوہر اداکار منیب بٹ سفید لباس میں نظر آئے۔

منال خان کے نکاح کے موقع پر ان کی بہن اداکارہ ایمن خان جذباتی ہوگئیں اور روپڑیں۔ ان کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی آنکھیں اشک بار لیکن چہرے پر خوشی نمایاں ہے۔ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب بھی تقریب میں والدہ جیسا لباس پہنے نظر آئیں۔

شادی کی تقریب میں دلہن کی آمد پر ایلوس پریسلے کا گانا ‘کانٹ ہیلپ فالنگ ان لو’ پلے کیا گیا۔ البتہ دولہا روایتی انداز میں بھارتی گانے پر انجوائے کرتے ہوئے بارات لے کر آئے۔ نکاح کے وقت چھواروں کی جگہ منال اور احسن محسن کے ناموں کے پہلے حروف پر مبنی کوکیز تقسیم کی گئیں۔

شادی کی تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے اداکارہ کی قریبی سہیلیوں کنزیٰ ہاشمی، صبور علی، آمنہ الیاس، اریبہ حبیب کے علاوہ شگفتہ اعجاز، مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز، اقراء عزیز ،یاسر حسین اور علی انصاری بھی ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا پر منال خان کی رخصتی کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ بے حد خوش اور اور ان کی بہن ایمن خان انہیں الوداع کرتی نظر آرہی ہیں۔

شادی کے بندھن میں بندھنے پر اس جوڑے کو ساتھی فنکاروں کے علاوہ ان کے مداح اور چاہنے والے بھی سوشل میڈیا پر نئی زندگی کی شروعات کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے گزشتہ ماہ اگست میں ہی 10 ستمبر کو شادی کرنے کی تصدیق کی تھی اور ان کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 12 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

اس جوڑے نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل “پرچھائیں” میں کام کیا جو کہ 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔ احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔ بعد ازاں ، منال خان اور احسن محسن کی دوستی بڑھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ نومبر 2020 میں منال خان کی سالگرہ کے موقع پر ان دونوں نے سوشل میڈیا پر رومانوی انداز میں تصویر شیئر کرتے ہوئے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago