میڈیکل و پیرا میڈیکل تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے اشتراک

ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ اور ایدھی فاؤنڈیشن کے درمیان ایک اہم یادداشتِ مفاہمت  [ایم او یو] پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت انڈر گریجویٹ ٹیکنیکل اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ یہ تعلیمی اشتراک سندھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ۔ایس آئی ایم ایس  — ایس آئی یو ٹی کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھایا جائے گا، جو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا منظور شدہ ڈگری ایوارڈنگ ادارہ ہے۔

اس یادداشت پر باضابطہ دستخط ایس آئی یو ٹی کے بانی و پروفیسر ڈاکٹر ادیب  رضوی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سی ای او فیصل ایدھی نے کیے، جو تعلیم کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔

مزید یہ کہ، ایس آئی یو ٹی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے درمیان تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے، جو خالص انسانی خدمت اور فلاحی جذبے پر قائم ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ایس آئی یو ٹی کے مشن کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ 2014 میں ادارے نے 10 کروڑ روپے کا عطیہ دے کر ایک آپریشن تھیٹر کی جدید تعمیر و تزئین میں اہم کردار ادا کیا، جسے بعد ازاں ’’عبدالستار اور بلقیس ایدھی ٹرانسپلانٹ او ٹی کمپلیکس‘‘ کے نام سے منسوب کیا گیا۔ اسی طرح ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے 8 ایمبولینسز اور 2 لوڈرز گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں، جو آج بھی شدید بیمار مریضوں کو بلا کسی مالی بوجھ کے استعمال کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور سے گزر رہا ہے، جہاں صحت اور تعلیم عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ تاہم، یہ دونوں بنیادی حق ہیں جن تک ہر فرد کو رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ ایس آئی یو ٹی گزشتہ پچاس برسوں سے زائد عرصے سے اس فلسفہ کے تحت  ہر مریض کو بلا امتیاز، بالکل مفت علاج عزت نفس کے ساتھ فراہم کررہا ہے۔

اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل، ابھرتی ہوئی طبی ٹیکنالوجیز سے آگاہی، اور اہم  کلینکل تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے ایس آئی یو ٹی اور ایدھی فاؤنڈیشن مستقبل کے طبی  شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی   صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ، تاکہ ملک میں  صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دیرپا اور پائیدار ترقی ممکن ہو سکے۔

zeeshan

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago