Categories: صحت

موسم ِسرما میں صحت کا خزانہ ،سنگھاڑا

کچھ لوگ کالے اور سخت دکھنے والے پھل ‘سنگھاڑے’ کی اہمیت سے واقف نہیں لیکن اس سخت اور نوکدار خول کے اندر چھپے سفید پھل میں بے شمار افادیت ہوتی ہے۔یہ پانی میں کیچڑ کے نیچے اگنے والا مخروطی شکل کا پھل ہے جس کو اردو میں سنگھاڑا اور انگریزی میں واٹر چیسٹ نٹ کہتے ہیں۔اس میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، وٹامن بی، پوٹاشیم اور کوپر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ اس کا ذائقہ  بالکل منفرد ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اُبلے ہوئے سنگھاڑے کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے، تھکاوٹ دور اور جسم میں خون کی ترسیل بہتر ہوتی ہے۔ 

سنگھاڑے کے گودے سے بنایا ہوا سفوف کھانسی سے نجات دلاتا ہے اور قبض کی شکایت دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے جب کہ ساتھ ہی معدے اور آنتوں کے زخم کے لیے بھی مقوی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سنگھاڑے کے استعمال سے یادداشت تیز رہتی ہے اور دماغی قوت برقرار رہتی ہے۔ تاہم متعدد طبی فوائد کی حامل اس سبزی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے اور کھاتے ہیں تو آئیے سنگھاڑے کھانے کے فوائد جانتے ہیں؛

Image Source: Unsplash

وزن کم کرے

Image Source: Unsplash

سنگھاڑے  وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بے حد مفید ہوتے ہیں کیونکہ یہ وٹامن ، معدنیات اور کاربوہائيڈریٹ سے بھر پور غذا ہے مگر اس کے اندر بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں سو گرام سنگھاڑا میں صرف 97 کیلوریز ہوتی ہیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرے

Image Source: Unsplash

اس کے اندر پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے۔

مختلف انفیکشن سے محفوظ رکھے

Image Source: Unsplash

سنگھاڑے میں بڑی مقدار میں پولی فینول اور فلیونائيڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کو مختلف وائرس، بیکٹریا اور فنجائی سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔

پرُسکون نیند کا باعث

Image Source: Unsplash

سنگھاڑے میں وٹامن بی 6 کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسان کے موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دماغی دباؤ کا خاتمہ کر کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے۔

مزید برآں، سنگھاڑے کا جوس بھی صحت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے،متلی کی شکایت ہو تو اس کا جوس پینے سے متلی ختم ہوجاتی ہے۔اگر کوئی فرد کھانسی کی وجہ سے پریشان رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سنگھاڑے کو پیس کر اس کا سفوف بنالے اور دن میں دو بار پانی سے کھالے۔اس کی کھانسی دور ہوجائےگی، یہ کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا بہترین نسخہ ہے۔نیز اس کا سفوف اگر دانتوں پر استعمال کیا جائے تو دانت چمکدار اور مسوڑھے صحت مند ہوتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago