مریم نواز کے برانڈڈ جوتے ایک بار پھربن گئے سب کی توجہ کا مرکز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جہاں اکثر مختلف سیاسی بنیادوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں ان کے قیمتی برانڈڈ ہینڈ بیگز اور جوتوں کی پسند بھی زیر بحث رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کے خوبصورت “سبز جوتے” اپنی قیمت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ہیں۔

آل پارٹیز کانفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کے علاوہ ان کی صاحبزادی اور مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نوازکی ڈریسنگ اور ان کے بیش قیمت “سبز رنگ “ کے قیمتی جوتے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے کیونکہ اس بار بھی انہوں نے کسی معمولی جوتے کا انتخاب نہیں کیا بلکہ موقع کی مناسبت سے مشہور انٹرنیشنل برانڈ ”منولو بلہینک “کے قیمتی جوتے منتخب کئے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے سبز جوتے کی مقبولیت اتنی بڑھ گئی ان کے مداحوں اور ناقدین کے درمیان اس کانفرنس میں مریم نواز کے سیاسی بیانات سے زیادہ ان کے قیمتی برانڈڈ سبز جوتے زیربحث بن گئے۔

Image Source: Twitter

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سرگرم نائب صدر مریم نواز نے آل پارٹیز کانفرنس کے موقعے پر اپنے سبز جوڑے کے ساتھ انٹرنیشنل برانڈ منولو بلہینک کے مشہور قیمتی جوتے“ گرین ساٹن جیول بکلے مولز” کا چناؤ کیا۔ منولو بلہینک کی ویب سائٹ پر ان جوتوں کی مالیت 1،315 $ہے ، جس کا مطلب 217،701 (دولاکھ ستتر ہزار ) پاکستانی روپے بنتی ہے۔ یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ منولو بلہینک ایک اعلی درجے کی انٹرنیشنل کمپنی ہے جو دنیا کے بہترین جوتوں کے ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔

یہ انٹرنیشنل برانڈ اپنی پر تعیش جوتوں اور ان کے منفرد ڈیزائن کے لئے دنیا بھر میں مشہور و مقبول ہے اور اس کمپنی کے مالک منولو بلہینک کو دنیا کے بہترین جوتی ڈیزائنرز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

Image Source: Twitter

بات یہی ختم نہیں ہوجاتی برانڈڈ جوتوں کی شوقین گزشتہ دنوں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کر چکی ہیں ، جس میں انہوں نے انٹرنیشنل برانڈ “ڈیور”کی چپل پہنی ہوئی ہے۔ اس پوسٹ پر مریم نواز کے مداحوں نے جہاں ان کی ڈریسنگ اور چپل کی تعریف کی وہیں مخالفین نے چپل کی قیمت پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ انٹرنیشنل برانڈ “ڈیور” کی ویب سائٹ پر اس چپل کی قیمت 621 ڈالر بتائی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا ًایک لاکھ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔ 

Image Source: Twitter

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کی لندن سے روانگی سے قبل اہلخانہ سے ملاقات کی تصاویر اور ابوظہبی ایئرپورٹ پر سامنے آنے والی تصویروں میں بھی انہوں نے انٹرنیشنل برانڈ “گوشی “ کی چپل پہنی ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ تصاویر میں انہوں نے انٹرنیشنل برانڈ “گوشی “ کی جو چپل پہنی ہوئی ہے اس کی قیمت 450 پونڈ ہے جو تقریبا ً71,929 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

6 days ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 week ago

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

3 weeks ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

2 months ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

2 months ago