Categories: Uncategorized

دادی کے انتقال کے خبر نہ دینے پر مریم نواز حکومت پر برس پڑیں

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ اور میاں محمد شریف کی اہلیہ شمیم اختر گزشتہ روز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئیں تاہم اس دوران سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کی دادی کے انتقال کی خبر موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث دو گھنٹے بعد ملی، جس پر انہوں نے حکمراں جماعت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ 94 برس کی عمر میں اتوار کے روز لندن میں انتقال کرگئیں۔ پارٹی قیادت کے مطابق بیگم شمیم اختر گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھیں، البتہ بیمار کے باوجود وہ فروری کے مہینے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ لندن میں مقیم تھیں، وہ بیٹے کے علاج دوران ان کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں۔ تاہم گزشتہ ہفتے سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔

Image Source: Twitter

اس دوران اطلاعات ہیں کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کو لندن سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔ بعدازاں ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ مرحومہ کی تدفین جاتی امراء میں میاں محمد شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔

دوسری جانب پارٹی زرائع پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ اس بات کے امکانات انتہائی کم ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات میں حصہ لیں گے۔ تاہم اس دوران تمام تر معاملات مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر دیکھیں۔ ساتھ ہی اس دوران سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اور ان کے بیٹے میاں حمزہ شہباز کو پنجاب حکومت کی جانب سے پیرول رہا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی والدہ یعنی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی دادی کا جب انتقال ہوا تو وہ اس دوران پشاور میں 11 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں موجود تھیں۔ جوں ہی انہیں یہ خبر ملی انہوں نے جلسے میں شریک شرکاء سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ دادی کے انتقال کے باعث وہ جلسے میں موجود شرکاء سے خطاب کرنے سے قاصر ہونگی۔ اس دوران انہوں نے پارٹی کارکنان اور سپورٹس سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دادی کی مغفرت اور والد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی جائے

بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے دادی کے انتقال پر حکومتی روئیے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ “کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے. میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نہ آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھے لوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں” ۔

لیکن یہاں ایک سوال کھڑا ہوتا ہے کہ کیا واقعی مریم نواز کو دادی کے انتقال کی اطلاع پہنچانا حکومت ذمہ داری تھی یا ان کے اہلخانہ اور ان کے پارٹی عہدیداران کی؟ اس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لوگ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

یہی نہیں اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مریم نواز کی تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مریم نواز کو دادی کے انتقال کی خبر وقت پر نہیں ملی تو اس کی ذمہ داری کس طرح حکومت کی ہوسکتی ہے؟

خیال رہے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جنرل پرویز مشرف کے دور میں جلا وطنی کے باعث اپنے والد میاں محمد شریف کی بھی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago