عصر میں، مجھے ایک بہترین دوست اور ساتھی ملا ہے، ملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ پاکستانی اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے جب 9 نومبر کو ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تو سوشل میڈیا پر اس خبر پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ جہاں کئی لوگوں نے جوڑے کو مبارکباد دی تو وہیں بہت سے لوگوں نے ملالہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کیونکہ اُنہوں نے ماضی میں شادی کے بارے میں کچھ غیر مناسب تبصرے کیے تھے۔

تاہم ، حال ہی میں ملالہ نے ماضی میں دئیے گئے اپنے شادی سے متعلق بیان کی وضاحت کے لئے برطانوی جریدے ووگ میں ایک تفصیلی مضمون لکھاہے، جس میں انہوں نےاپنے اس فیصلے کے بارے میں کُھل کر بات کی اور بتایا کہ عصر میں، انہیں ایک بہترین دوست اور ساتھی ملا ہے۔

Image Source: Vogue

اس آرٹیکل کی شروعات کرتے ہوئے ملالہ نے لکھا کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی کم از کم اس وقت تک نہیں جب تک میں 35 سال کی نہ ہوجاؤں۔۔۔ گزشتہ کئی برسوں میں جب بھی مجھ سے اس رشتے سے متعلق سوال ہوا تو میں نے ردعمل میں خود کو لاشعوری طور پر یہی الفاظ دہراتے سُنا کیونکہ میں نے اپنے اردگرد ایسی کئی خواتین کو دیکھا تھا جو شادی کی وجہ سے مشکلات کا شکار تھیں۔

چنانچہ جب برطانوی فیشن میگزین ووگ کے انٹرویو کے دوران مجھ سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو میں نے وہی جواب دیا جو وہ اس سے پہلے دیتی آئی تھی کیونکہ اس وقت انہیں ایسا لگتا تھا کہ شاید شادی کا رشتہ ان کیلئے نہیں ہے۔

Image Source: File

انہوں نے لکھا کہ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں تھا کہ وہ شادی کے خلاف تھیں لیکن رشتہ ازدواج سے متعلق ان کو چند تحفظات ضرور تھے۔ اپنے ان تحفظات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد خواتین سے سمجھوتہ کرنے کی توقع، دنیا کے مختلف حصوں میں عورت مخالف رویے، قوانین پر ثقافت کے گہرے اثرات اور پدرانہ جڑیں مجھے معاشرے میں اس رشتے کے موجودہ رواج پر سوال اٹھانے پر مجبور کرتے تھے۔ وہ لکھتی ہیں کہ اس خوف سے کہ کہیں میں اس رشتے میں بندھ کر اپنی آزادی، انسانیت اور نسوانیت نہ کھو دوں مجھے یہی درست لگا کہ شادی کے جھنجھٹ سے فی الحال آزاد رہا جائے۔

ملالہ نے لکھا کہ پاکستان کے جس علاقے میں میری پرورش ہوئی وہاں لڑکیوں کو یہی سکھایا جاتا ہے کہ شادی ایک آزاد زندگی کا متبادل ہے۔ اگر آپ پڑھائی نہیں کررہے، یا اپنا کیریئر نہیں بنا رہے یا امتحانات میں فیل ہورہے ہیں تو ان تمام مسائل کا حل یہی بتایا جاتا تھا کہ جلدی سے لڑکی کی شادی کردی جائے۔

Image Source: File

اُنہوں نے ایک رپورٹ کا بھی حوالہ دیا اور بتایا کہ ہر سال تقریباً 12 لاکھ لڑکیوں کی 18 سال کی عمرمیں پہنچنے تک شادی کردی جاتی ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے اس آرٹیکل میں اپنی اور عصر کی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا، ان کے مطابق اُن کی اور عصر کی پہلی ملاقات 2018 میں اس وقت ہوئی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے اور ان کا تعلق کرکٹ سے تھا۔ ملالہ کے مطابق عصر کو ان کی حسِ مزاح بہت بھائی اور ان دونوں کی دوستی ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم میں بہت سی قدریں مشترک تھیں اور ہم ایک دوسرے کی کمپنی سے محظوظ ہوتے تھے۔ ہم نے خوشی اور مایوسی کے بہت سے لمحات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ اپنی اپنی زندگیوں کے اتار چڑھاؤ میں ہم نے آپس میں بہت سے دکھ سکھ بانٹے۔

ملالہ نے مزید لکھا کہ مجھے اپنے لیے شادی کا فیصلہ کرنا بہت مشکل لگا، مجھے لگتا تھا کہ میں شادی نہیں کرسکوں گی لیکن عصر سے ملنے کے بعد میرے خیالات میں تبدیلی آئی۔ میں نے عصر سے بات چیت کی، اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پھر اہلخانہ کی مشاورت سے شادی کا فیصلہ کیا اور 9 نومبر کو اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ان دونوں کا نکاح نہایت سادگی سے ہوگیا۔ اپنے اس آرٹیکل کا اختتام کرتے ہوئے ملالہ نے لکھا کہ میں اور عصر آئندہ کے سفر کے لیے ایک ساتھ چلنے کے لیے پرُجوش ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

1 day ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago