ماہرہ خان نے تحفہ چرانے والےچور کو کیا بد دعا دی؟

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنی پسندیدہ خوشبو، رنگ، لباس اور گھریلو اشیا سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ انہیں سب سے زیادہ سفید رنگ پسند ہے۔

:مذید پڑھیئے

سعودی عرب میں ماہرہ خان کا بولڈ لباس

ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں گھریلو اشیا میں کچن کی چیزیں خریدنا اور کچن کو بہتر بنانا پسند ہے اور وہ زیادہ تر ایسی کچن کی چیزیں خریدتی ہیں، جن کے ذریعے آنے والے مہمانوں کی خدمت کی جا سکے، جیسا کہ پلیٹس وغیرہ

ماہرہ خان سے سوال کیا گیا اب انہوں نے کون سا بہترین تحفہ موصول کیا ہے؟

Mahira Khan Gift Stolen

ماہرہ خان نے کہا کہ اب تک سلیم کریم نے مجھے جتنے بھی تحائف دیے ہیں وہ سب ہی مجھے پسند ہیں کیونکہ تحائف کے معاملے میں میرے شوہر کا انتخاب بہترین ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شوہر کی جانب سے دیا گیا آخری تحفہ  میں نے کہیں کھو دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کسی نے چوری کر لیا ہے  اور جس نے بھی چوری کیا ہو گا وہ جہنم میں جائے گا۔

اداکارہ نے مزید کہ نہیں کیا، میرے شوہر مجھے جتنے بھی تحائف دیتے ہیں وہ اپنے شوہر کے تحائف کی بہت قدر کرتی ہیں، ، ان میں  خاص طوپر  وہ چوڑیاں بہت پسند ہیں جو  مجھے ہر ہفتے ملتی ہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا تحفہ چوری ہوگیا ہے کہیں کھو گیا ہے لیکن ان کے شوہر ان پر یقین نہیں کرتے اور وہ ان پر الزام عائد کرتے ہیں کہ انہوں جان بوجھ کر تحفے کو کہیں غائب کردیا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ان کا تحفہ چوری ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی، سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago