ماں باپ نے اپنے گناہ کی سزا نومولود بچی کو دے دی

کراچی میں پیش آیا ایک دردناک واقعہ جس کو سننے اور دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے کیونکہ اس قسم کے واقعات کی کہانیاں ہمیں دور جاہلیت میں تو ملتی ہیں لیکن سفاکی کے واقعات آج بھی ہوسکتے ہیں ایسا شاید کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔

یہ کہانی کراچی کے علاقے منظور کالونی کی ہے جہاں ایک نومولود بچی کو پیدائش کے فوری دیر بعد گھر کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیا۔ زرائع کے مطابق معصوم بچی کو نیچے پھینکے جانے پر وہ معصوم زخمی حالت میں کئی گھنٹوں تک وہی پڑی رہی بعدازں ریسکیو سروس کی ٹیم کی جانب سے بچی کو بچایا گیا ۔

بچی کو اس مقام سے بچانے کے بعد فوری طور پر زخمی حالت میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر منتقل کیا گیا جہاں اسے تمام تر طبی امداد فراہم کی گئی۔ البتہ اس کے بعد معصوم بچی کو چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن زیر انتظام چلنے والے شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا۔

Source: liberal.ie

اس حوالے سے چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سربراہ رمضان چھیپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا، رمضان چھیپا کے مطابق اس معصوم بچی کو پیدا ہونے کے بعد گھر کی دوسری منزل سے نیچے پھینک دیا گیا تھا ، لیکن وہ بچی گھر کے نیچے دکان کے شیڈ پر جا گری، گرنے کے باعث اس کی سیدھی آنکھ پر چوٹ آئی اور وہ زخمی ہوگئی ہے۔

ساتھ ہی رمضان چھیپا کی جانب سے معصوم بچی کی جان کا بچ جانا ایک معجزہ قرار دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی کو جب نیچے پھینکا گیا تو کچھ دیر کے بعد وہاں پر پڑوسی سے بچی کو دیکھا تو ان کی جانب سے پولیس اور ایمبولینس کا اطلاع فراہم کی گئی۔ جس پر چھیپا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچی کو ٹین کی چھت پر سے اوٹھایا البتہ بچی کی حالت اس وقت کافی خراب تھی لہذا بچی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے طویل جدوجہد کے بعد بچی کی جان کو بچایا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پولیس کی جانب سے بچی کے ماں اور باپ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ایف آئی آر کے مطابق بچی کی ماں ایک غیر شادی شدہ عورت ہے جبکہ بچی کی ماں اور باپ آپس میں ایک دوسرے کے کزن ہیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: محبت اور منگنی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

اس حوالے سے ماں نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل کو رات 4 بچے اس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جبکہ بچی کے والد کی جانب سے بچی کو قبول نہ کرنے پر اس نے بیٹی کو پھر اوپر سے نیچے پھینک دیا۔

اس سلسلے میں معصوم بچی کی کفالت کی تمام تر ذمہ داری اب چھیپا فاؤنڈیشن کے سربراہ رمضان چھیپا صاحب نے لے لی ہے، ان کے مطابق جب تک اس بچی کے حقیقی والدین اس کی کفالت کے لئے رابطہ نہیں کرتے تب تک اس کی ذمہ داری ہماری ہے، یہی نہیں چھیپا فاؤنڈیشن ان جیسے کئی بے سہارا اور معصوم بچے بچیوں کی بھی طویل عرصے کفالت کررہی ہے بلکہ ان بچوں کی ہر ممکن تعلیم و تربیت بھی کررہی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago