Categories: صحتکھانے

موسم گرما کا مزیدار پھل لیچی، جسکے چھلکے بھی ہیں نہایت فائدے مند

لیچی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے، یہ پھل گرمیوں کے موسم میں آتا ہے جس کو کھا کر فرحت بخش احساس پیدا ہوتا ہے۔ لیچی انتہائی نازک پھل ہے جسے زیادہ دن تک ذخیرہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے اوپر سرخ رنگ کا موٹا چھلکا ہوتا ہے جب کہ اندر جھلی نما سفیدی مائل گودا خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ جلد کے فوائد سے لیکر مضبوط وقت مدافعت تک یہ پھل کئی طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ایسا پھل ہے جو صحت کے لئے نہایت مفید ہونے کے ساتھ مدافعتی طاقت اور خون کے دورانیے کو بہتر کرنے کے علاوہ جلد کو خوبصورت بنانے کا کام بھی سرانجام دیتا ہے۔ اس میں وٹامن سی زیادہ مقدار میں پائی جاتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔

Image Source: Unsplash

اس کے علاوہ یہ میگنیشئیم، فوسفورس، آئرن، میگنیز اور کاپر سے بھرپور ہوتی ہے، یہ تمام منرلز ہڈیوں کو کیلشئم جذب کرنے دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہوتی ہیں۔ لیچی میں پرانتھوساینڈنز اور لیچیٹینین ہوتا ہے جس کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرسکتا ہے اور وائرس پھیلنے سے روکتی ہے۔

Image Source: Unsplash

لیچی کے جِلد کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی بہت سے فوائد ہیں، لیچی میں پائی جانے والی متعدد خصوصیات آپ کی جِلد کو بہت سے فائدے پہنچا سکتی ہیں۔ لیچی میں موجود وٹامن سی جِلد کو صحت اور حسین و جمیل بناتا ہے اور چہرے سے بڑھتی عُمر کے اثرات بھی ختم کرتا ہے۔ لیچی کے ان گنت فوائد کی طرح اس کے چھلکے بھی بڑے کام کے ہیں اور ان کو مختلف طریقوں سے جلد اور بالوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کیسے آئیے جانتے ہیں؛

Image Source: Unsplash

لیچی کے چھلکوں کو چہرے کے اسکرب کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے مکسچر گرائنڈر میں چھلکا ڈال کر چاول کا آٹا، ایلو ویرا جیل اور عرق گلاب کو پیس لیں۔ اپنے چہرے کی مالش کریں اور صاف پانی سے دھو لیں۔اس سے آپ کے چہرے پر چمک آجائے گی۔

چکنی جلد اور ایکنی کیلئےلیچی کے جوس کے چند قطرے عرقِ گلاب کے ساتھ ملا کر 20 منٹ تک لگائیں، گرمیوں میں چکنی جلد سے مکمل طور پر چھٹکارا ملے گا اورساتھ ہی ایکنی جیسے مسائل بھی دور ہوجائیں گے۔

Image Source: Unsplash

لیچی کے چھلکوں سے گردن پر لگنے والا میل دور ہو سکتا ہے، اس کے لیے چھلکے کو پیس کر لیموں کا رس، ناریل کا تیل، ہلدی ملا کر پیسٹ تیار کریں، اس سے گردن کے مردہ خلیے ختم ہوجائیں گے۔

لیچی کا چھلکا ٹخنوں کی گندگی کو صاف کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس کے لیے چھلکے کو باریک پیس لیں اور اس میں ملتانی مٹی، سیب کا سرکہ، بیکنگ سوڈا ملا دیں۔ اسے ٹخنوں پر لگائیں اور 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے پانی سے صاف کرلیں۔

اس رسیلے پھل میں کاپر موجود ہوتا ہے جو بالوں کی بہتر نشونما کے لئے مفید ہے۔ 2 کھانے کے چمچ ایلوویرا کا گودا لیچی کے ذرا سے جوس کے ساتھ ملا کر ایک گھنٹے کے لئے بالوں پر لگائیں اور پھر دھونے کے بعد کمال دیکھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago