دنیا کے ‘ناقابل رہائش’ شہروں کی فہرست میں کراچی پانچواں نمبر پر آگیا

عالمی جریدے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 173 ممالک کے شہروں کی قابل رہائش اور ناقابل رہائش ہونے کی بنیاد پر ٹاپ ٹین رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو دینا والا شہر کراچی فہرست میں پانچواں نمبر پر ہے۔ ای آئی یو کے انڈیکس میں 30 سے زیادہ عوامل کی بنیاد پر 173 شہروں میں حالات زندگی کی درجہ بندی کی گئی ہے، شہروں کی درجہ بندی استحکام، صحت کی سہولیات، ثقافت و ماحول، تعلیم اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں کی نوعیت اور غیر دستیاب عوامل کی بنیادوں پر کی جاتی ہے۔

اس سال رہائش کے لیے دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں کراچی 173 شہروں میں 168 ویں نمبر پر ہے جو درجہ بندی کے لحاظ سے محض الجزائر، طرابلس، لاگوس اور دمشق جیسے شہروں سے بہتر رہا۔ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر پاپوا نیو گنی کا شہر پورٹ مورسبی، ساتویں نمبر پر بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکا، آٹھویں نمبر پر زمبابوے کا شہر ہرارے، نویں نمبر پر کمیرون کا شہر دوالا اور دسویں نمبر پر ایران کا دارالحکومت تہران ہے۔

Image Source: File

رواں سال اس فہرست میں سندھ کا دارالحکومت 37.5 انڈیکس اسکور کے ساتھ 173 شہروں میں 168 ویں نمبر پر رہا، کراچی کا ہیلتھ کیئر اسکور 33.3 ہے، اس نے ثقافت اور ماحولیات کے لیے 35.2 اسکور حاصل کیا، تعلیم کے لیے 66.7 اور انفراسٹرکچر میں 51.8 کا سکور حاصل کیا۔

Image Source: File

مذکورہ فہرست میں آسٹریا کا دارالحکومت ویانا ایک بار پھر رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہر کے طور پر پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویانا نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے بہترین شہر کا ٹائٹل چھین لیا ہے،اس  شہر کی نمایاں خصوصیات اس کا استحکام اور اچھا انفرااسٹرکچر ہے، اس کے علاوہ اچھی طبی سہولیات اور ثقافت اور تفریح کے مواقع بھی شہریوں کے لیے پرکشش ہیں۔ ویانا کے بعد دوسرے نمبر پر ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ، تیسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ ہے جبکہ اس کے بعد بالترتیب کینیڈا میں کیلگری، پھر وینکوور اور اس کے بعد سوئٹزرلینڈ میں جنیوا کے نام آتے ہیں۔

Image Source: File

چھٹے نمبر پر جرمن شہر فرینکفرٹ، پھر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو، اس کے بعد نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم اور دسویں نمبر پر مشترکہ طور پر جاپان کے اوساکا اور آسٹریلیا کے میلبورن کے نام شامل ہیں۔

مزید برآں، اگر مذکورہ رپورٹ کاجائزہ لیا جائے تو اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ فہرست میں کراچی سے پہلے اور بعد میں موجود زیادہ تر شہر پسماندہ خطے افریقا سے تعلق رکھتے ہیں یعنی اس درجہ بندی میں کراچی کا شمار خانہ جنگی اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ان شہروں کے ساتھ شہر قائد کی درجہ بندی اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ کسی قدرتی آفت کے بغیر پاکستان کے میگا سٹی میں استحکام ،صحت عامہ، ماحولیات،تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کی صورت حال اس قدر مخدوش ہوچکی ہے کہ اس کا شمار دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی ٹاپ ٹین فہرست میں گیا ہے۔

یاد رہے کہ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی گزشتہ رپورٹ میں کراچی، ناقابل رہائش شہروں کی لسٹ میں ساتویں نمبر پر تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago