دنیا کے 100 خوبصورت ترین چہروں میں 5 پاکستانی اداکار بھی شامل

مشہور پاکستانی اداکاروں کو دنیا کے سب سے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والی ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر نے 2022 کے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔مذکورہ ادارہ 1990 سے لے کر ہر سال دنیا کے خوبصورت اور پُرکشش شخصیات کی فہرست جاری کرتا آرہا ہے۔اس فہرست میں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے بڑے نام شامل ہیں اور امیدواروں کو ان کی عالمی مقبولیت کی بنیاد پر نامزد کیا جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ فہرست میں پانچ پاکستانی اداکاروں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں، جن میں اداکار فواد خان، عمران عباس جبکہ خوبرو اداکاراؤں میں نیلم منیر، سجل علی اور عائزہ خان اس فہرست کا حصہ ہیں۔

ادارے کے مطابق اس فہرست کے لیے دنیا بھر کے مختلف ممالک کو شامل کیا جاتا ہے اور 100 پرکشش اور خوبصورت شخصیات کا انتخاب عوام کی رائے سے کیا جاتا ہے جس کے لئے آن لائن ووٹنگ کی جاتی ہے جبکہ نتائج ٹی سی کینڈلر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب ،سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکاروں کی نامزدگی کا اعلان ہوتے ہی ان اداکاروں کے شائقین نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اداکار پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے۔ واضح رہے کہ عائزہ خان اور سجل علی کا نام پچھلے سال بھی ایوارڈ کی نومینیشن لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

خوبرو اور ہردلعزیز اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر 11 ملین رکھنے والی پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں۔مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔صارفین آن اسکرین عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی کو ان کی شاندار اداکاری اور خوبصورت شخصیت کی وجہ سے کافی پسند کرتے ہیں۔اس جوڑی کے دو پیارے بچے بھی ہیں ایک بیٹی حورین تیمور اور بیٹا ریان تیمور جن کی تصویریں اکثروبیشتر عائزہ خان اپنے فلوورز سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

جبکہ اداکاری اور خوبصورتی میں اپنی الگ پہچان رکھنے والی اداکارہ سجل علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہے۔اداکاری کے علاوہ سجل علی کی مقبولیت کی ایک وجہ ان کی اور احد رضا میر کی شادی بھی ہے جو مارچ 2020 میں ہوئی تھی۔ سجل اور احد کی جوڑی ان جوڑیوں میں سے ایک تھی جسے مداح کافی پسند کرتے ہیں تاہم گزشتہ برسوں میں ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی عرصے سے علیحدی کی خبریں زیر گردش کرتی رہیں مگر ان دونوں کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی تھی تاہم اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

علاوہ ازیں، مرد اداکاروں کی بات کریں تو گزشتہ برس بھی مذکورہ فہرست میں عمران عباس اور فواد خان شامل تھے اور رواں برس بھی انہیں فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اپنی خوبصورتی کے باعث یہ دونوں اداکار پچھلے چار سال سے مذکورہ فہرست کا حصہ بنتے آرہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago