انٹرنیٹ پر ایک بار پھر عاصم اظہر اور میرب علی کی قربتوں کے چرچے

مشہور ومعروف گلوکار عاصم اظہر یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، جہاں انتہائی کم وقت کے عرصے میں انہوں نے اپنی سریلی آواز سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انگنت لوگوں کو اپنا مداح بنایا ہے وہیں ان کی دریا دل شخصیت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

لیکن گزشتہ برس اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد وہ کافی منفی خبروں کی زد میں رہے تھے تاہم انہوں نے تمام معاملات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اب مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر اور میرب علی کے حوالے سے محبت کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو ماضی میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں تھیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آئمہ بیگ کی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے کھل کر عاصم اظہر سے اپنے تعلقات پر بات کی اور انہیں اپنا بہترین دوست قرار دے دیا بلکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی کہ ان کے درمیان”وہ” والے تعلقات نہیں ہیں۔ ہانیہ عامر کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور عاصم اظہر کو ناصرف تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا بلکہ کٹ گیا، کٹ گیا اور اسی طرح کی متعدد میمز وائرل ہوئے تھے۔

بعدازاں عاصم اظہر نے بھی ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ اب سنگل ہیں، اور یہ میچور اور باہمی فیصلہ دونوں کی طرف سے تھا۔

مزید پڑھیں: عالمی ریکارڈ ہولڈر زارا نعیم بھی گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلیں

حال ہی کی ابھی بات کی جائے تو ان دنوں گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی قربتوں کی خوب چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ میرب علی کے حوالے سے بات کریں تو وہ انسٹاگرام پر ایک فیشن بلاگر اور ماڈل ہیں، انہیں عاصم اظہر کے ساتھ کئی مواقوں پر دیکھا گیا ہے، یہی کئی وائرل ویڈیوز میں دونوں کو ایک ساتھ جیمنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

دو روز قبل 20 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوئی، تقریب کی میزبانی اداکارہ عائشہ عمر اور دینو علی نے کی۔ تقریب پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت، اس دوران ٹی وی اداکاری، فیشن اور میوزک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فلم کی کیٹیگری کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سینما گھروں کی بندش کے باعث ایوارڈز کا حصہ نہیں بن سکی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کی بات جائے تو گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی ایک بار پھر سے ساتھ ساتھ نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پھر سے دونوں کی قربتوں کو لیکر قیاس آرائیاں کی گئیں۔ جس پر دونوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رائے نہیں دے سکی ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھیں، اس سلسلے میں کچھ اسکرین شارٹس بھی وائرل ہوئے تھے، تاہم عاصم نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا تھا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر ان کی طرف سے خود مداحوں کے لئے جاری کی جائے گی، جیسا کیا جاتا رہا ہے۔

عاصم اظہر باصلاحیت گلوکار ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں اور وہ اکثر وبیشتر اپنے مداحوں کے مسائل اور مشکلات حل کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی عاصم اظہر نے ایک مداح کی دادی کے علاج کیلئے مالی مدد کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُسامہ نامی صارف نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ اُن کی دادی کے گلے کے کینسر کی تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے علاج کیلئے انہیں 51 ہزار روپے کی خطیر رقم درکار ہے۔ عاصم اظہر نے صارف کو جواب دیتے ہوئے اُن سے نمبر مانگا اور لکھا کہ کوئی فکر کی بات نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ عطیہ جمع ہو جانے کے بعد اُسامہ نامی صارف نے بتایا کہ انہیں عاصم اظہر کے توسط سے خطیر رقم کا عطیہ ملا ہے۔ صارف نے اپنی ٹوئٹ میں عاصم اظہر کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago