دنیا میں سب سے بڑا اور چھوٹا روزہ کس ملک میں ہوگا؟

مسلمانوں کو ہر سال رمضان المبارک کے مقدس ماہ کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے، ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی ماہرین کی جانب سے پیشگوئیاں کردی جاتی ہیں کہ کون سے ملک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا۔

ماہ رمضان میں تمام مسلمان اپنے مقامی وقت کے مطابق روزے رکھتے ہیں اور تمام ممالک میں طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے حساب سے سحر و افطار کے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔

رواں سال دنیا کے زیادہ تر ممالک میں رمضان المبارک ٹھنڈے موسم میں آرہا ہے جس میں پاکستان کے کچھ شہر بھی شامل ہیں۔

ہر سال اس مقدس مہینے کا آغاز تقریباً دو ہفتے پہلے ہوتا ہے اور رواں سال، دنیا کے زیادہ تر ممالک میں ماہ رمضان کے دوران دن چھوٹے اور ٹھنڈےہوں گے۔

ماہرین فلکیات کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اس دن یعنی 10 مارچ کو مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا، اس حساب سے 10 مارچ کو زیادہ تر اسلامی ممالک میں سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی چاند دکھائی دینے کی امید ہے۔

کئی ماہرین فلکیات کا خیال ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

فلکیات کے ماہرین کے مطابق اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

Longest And Shortest Fasting Times

تفصیلات کے مطابق روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 10 سے 18 گھنٹے کا ہوتا ہے تاہم جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات میں کمی و بیشی بھی ہوتی ہے۔

ممکنہ طور پر رمضان المبارک کا آغاز 11 یا پھر 12 مارچ کو ہوگا، مختلف ممالک میں روزے کے اوقات کار مختلف ہوتے ہیں اس سال کی حد 12 گھنٹے اور 17 گھنٹے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

اس سال کونسے ممالک ہوں گے جہاں کے شہری کم وقت کے روزے رکھیں گے اور وہ ممالک جہاں طویل دورانیہ کا روزہ ہوگا۔

اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطا 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقا میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔

فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے، ان ممالک کے شہری ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔

کچھ ممالک جیسے الاسکا اور گرین لینڈ وہاں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا اس لیے ان ممالک کے روزہ داروں کے خصوصی اجازت ہے کہ وہ ایک اک وقت مقرر کرلیں یا سحر و افطار مکہ کے حساب کریں۔

برطانیہ اور فرانس میں روزے کا دورانیہ 16 سے 17 گھنٹے، سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں 15 گھنٹے جبکہ پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا وغیرہ میں 13 سے 15 گھنٹے ہوگا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

19 hours ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

20 hours ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

5 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

7 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago