کمسن بچی نے ‘پاوری ہورہی ہے‘ میم کو دوبارہ وائرل کردیا

“یہ ہماری کار ہے، اور یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہو رہی ہے” جیسے مختصر الفاظ پر مبنی ویڈیو یوٹیوبر و ولاگر دنانیر مبین نے گزشتہ برس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی۔ چند سیکنڈ پر مبنی ان کی اپنے دوستوں کے ساتھ بنائی گئی یہ عام سی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

دنانیر مبین جنہیں جینا بھی کہا جاتا ہے، کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں کہ اور ان کے انسٹاگرام پر تین لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ دنانیر جوکہ ایک ’کونٹینٹ کریئٹر‘ ہیں اور وہ اپنے بلاگز پر زندگی کے بارے میں شئیر کرنے کے علاوہ میک اپ فیشن اور لائف سٹائل سے لے کر ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق ہر چیز پر بات کرتی ہیں۔

Image Source: File

انہوں نے اپنی یہ مشہور زمانہ ویڈیو اس وقت بنائی تھی جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی سیر کو گئی تھیں اور کھانا کھانے کے لیے رکی تھیں تو بس اچانک ہی انہوں نے موبائل فون نکال کر ویڈیو بنائی اور اپلوڈ کردی۔ ولاگر کی جانب سے انگریزی لہجے میں اردو بولنے کی وجہ سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور دنانیر کی طرح سوشل میڈیا صارفین کو اس بچی کا لب ولہجہ بھی بھاگیا ہے جبھی چند ہی گھنٹوں میں یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔یہ ویڈیو ٹوئٹر سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی مقبول ہو رہی ہے اور اب تک اس ویڈیو کو 118,000 سے زیادہ لائکس ، تقریباً 2,500 کمنٹ اور 4,000 سے زائد بار شیئر ہوچکی ہے۔ نیز صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

تاہم ، پاوری گرل دنانیر کی دیکھا دیکھی اب ایک کم سن بچی نے بھی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک پہاڑی پس منظر دکھایا گیا ہے جس میں بچی کے والد اور بہن بھائی اس کے پیچھے چٹائی پر بیٹھ کر کچھ کاٹ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سرخ دوپٹہ اوڑھے یہ بچی بولتی ہے کہ “ہیلو گائیز ، یہ میں ہوں، یہ ہمارا باپ ہے اور یہ ہمارے باپ کی پارٹی ہورہی ہے۔”

واضح رہے گزشتہ سال دنانیر مبین کی ویڈیو بھی فروری کے مہینے میں ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تھی اور محض ایک ہفتے میں اس ویڈیو پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی مزاحیہ ویڈیوز و میمز بنائی گئیں تھیں۔

علاوہ ازیں ،سوشل میڈیا پر بھی #پاوری ہو رہی ہے کا پیش ٹیگ ٹرینڈ کیا تھا اور اس کی ویڈیو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لئے مشہور ہیں، اُنہوں نے بھی پاکستانی لڑکی کی ایک اس دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

3 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

5 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

7 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago