اگر آپ کا قد بھی لمبا ہے تو کینسر کا خطرہ زیادہ ہے۔


0

 محققین کے مطابق جن لوگوں کا قد لمبا ہوتا ہے ان میں کینسر ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

Link Between Hight And Cancer

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا پختہ ثبوت موجود ہے کہ لمبے لوگوں میں لبلبہ، بڑی آنت، بچہ دانی، بیضہ دانی، پروسٹیٹ، گردے، جلد اور چھاتی کے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

link Between Height And Cancer

یوکے ملین ویمن اسٹڈی نے 17 کینسروں میں سے 15  کے لیے تحقیقات کیں جس  میں انہوں نے پایا کہ آپ کا قد جتنا زیادہ ہوگا ان کینسروں کے ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

محققین نے پایا کہ مجموعی طور پر قد میں ہر 10 سینٹی میٹر کے اضافے سے کینسر ہونے کا خطرہ تقریباً 16 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ مردوں میں بھی اسی طرح کا اضافہ پایا گیا ہے۔

:مذید پڑھیئں

ہائی بلڈ پریشر ایک ’خاموش قاتل‘ علاج اور احتیاط

سوئیڈن میں محقیقین نے بتایا کہ ہر دس سینٹی میٹر اضافی قد پر مردوں میں کینسر کے امکانات میں 11 فیصد اضافہ ہوا جبکہ خواتین میں یہ اضافہ 18 فیصد تھا۔

کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والی ریسرچ کی سربراہ ایمیلی بینی نے کہا کہ لمبا قد اور کینسر کے درمیان تعلق کے متعدد ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ‘ایک تو یہ کہ لمبے قد کے حامل افراد کے جسم میں سیلز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو کہ کینسر سیلز بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لمبے افراد توانائی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں جسے پہلے بھی کینسر سے منسلک کیا جاچکا ہے۔’


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *