ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف گھریلو تشدد اور زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد ہمارے معاشرے میں جڑ پکڑ چکا ہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اس میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے۔ خواتین کے خلاف خوفناک جرائم کے ہم آئے روز واقعات پڑتھے اور سنتے ہیں، جو بلاشبہ ایک پریشان کن معاملہ ہے۔
ایسا ہی ایک معاملہ حال ہی میں لاہور شہر میں بدھ کے روز رونما ہوا، جس میں شوہر نے بیوی کو گھریلو جھگڑے کے بعد بلکہ اپنی بیوی کی لاش کو ،اپنی ہی کم عمر بیٹی کے ساتھ رکشے میں ڈال کر سسرال بھیج دیا۔
خواتین کے خلاف تشدد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے معاشرے میں حکومتی لاپرواہی کے بارے میں تشویش کو جنم دیا۔ حکومت کو خواتین پر تشدد کے معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ قانون سازی تو بہت ہوئی لیکن ان قوانین پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
یہ حالیہ معاملہ گھریلو زیادتی کی ایک اور مثال پیش بن کر سامنے آیا ہے، جس میں متاثرہ کی جان لے لی۔ ملزم کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی، ملزم نے انجم کو ہربنس پورہ تھانے کی حدود میں قتل کیا ہے۔ دی نیوز اخبار کے مطابق دونوں کی شادی 15 سال قبل ہوئی تھی۔
مذکورہبجوڑے کی ایک 10 سالہ بیٹی بھی ہے اور وہ توحید پارک میں مقیم تھے۔ خبر میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ مذکورہ جوڑے میں اکثر ایک دوسرے سے لڑائی رہتی تھی، لہذا اس کے باعث ان کے تعلقات میں کافی عرصے سے تناؤ آ گیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے واقعے کے روز مقتولہ کو بدترین تشدد کرکے قتل کیا۔ بعدازاں ملزم نے اس کی لاش کو پیک کیا اور اسے اپنی بیٹی کے ساتھ اس کے سسرال لے جانے کے لیے رکشہ کرایہ پر لیا تھا۔ اس سلسلے میں، سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے مبینہ طور پر واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
واضح رہے یہ لاہور شہر میں حال ہی ہولناک قتل کا دوسرا بڑا کیس ہے۔ اس سے پہلے اتوار کے روز ایک انتہائی چونکا دینے والے واقعے میں ایک نوجوان وکیل، اس کی بیوی اور ان کی تین ماہ کی بیٹی کو چوہنگ کے علاقے میں ایک نجی ہاؤسنگ اسکیم میں واقعے اپنے ہی گھر میں قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ امانت علی (33) اور ان کی اہلیہ شبانہ (30) کی لاشیں گھر میں خون میں لت پت پائیں گئیں تھیں، جن کے گلے کٹے ہوئے تھے، جب کہ ان کی کمسن بیٹی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں خاتون نے بزرگ شہری کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے
جائے وقوعہ کے اپنے معائنے میں، پولیس کے تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ جوڑے اور ان کی بیٹی کو ‘گہری رنجش’ کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے کیونکہ عام طور پر اس طرح کے قتل کے کیسسز میں بچوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…