لاہور میں بس اسٹاپ پر طالبات کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

لاہور میں بس اسٹاپ پر کھڑی تین طالبات کو ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے سڑک پر تین طالبات کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر مشتبہ شخص کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس واقعے کی ویڈیو صارف حسنہ دستی کی جانب سے پوسٹ کی گئی۔ اس ویڈیو میں تین طالبات لاہور کی ایک مصروف سڑک پر پل کے نیچے کھڑی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس دوران سرخ قمیض میں ایک شخص چلتا ہوا ان خواتین کے پاس آتا ہے پھر تھوڑی ہی دیر بعد ان کے قریب آکر کچھ بولنے لگتا ہے جس پر طالبات گھبرا جاتیں ہیں اور اس شخص سے ڈر کر بھاگتی ہیں۔

Image Source: File

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے والی صارف حسنہ نے لکھا کہ آج لاہور میں ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں پنجاب پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ تین خواتین طالبات کو اس عفریت سے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بظاہر خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے اس شخص کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔

جیسے ہی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد ، پنجاب پولیس کی جانب سے نے مشتبہ شخص کی ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں بتایا گیا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سڑک پر خواتین کے ساتھ ہراسگی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں روزانہ کتنی ہی خواتین عوامی جگہوں پر ہراسانی کے واقعات خاموشی سے برداشت کر لیتی ہیں اور ہمیں ان کی خبر تک نہیں ہوتی۔ اس بات سے بھی انحراف نہیں کہ شہر کوئی بھی ہو کسی خاتون کے لیے دن کے اجالے اور رات کے اندھیرے میں اکیلے چلنا اور اپنی منزل پر صحیح سلامت پہنچ جانا کسی معرکہ سے کم نہیں۔

حد تو یہ ہے کہ سڑک پر چلتی عورت کو کسی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرانے سے زیادہ کسی کے آواز کسنے کا ڈر رہتا ہے اور چاہے اس کی عمر ، لباس جوبھی ہو اسے ہراسگی کا سامنا رہتا ہے۔ وفاقی کابینہ نے کام کرنے کی جگہوں پر تو خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی ہے تاہم اب سڑکوں پر ہراسگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں نجی کالج کا طالب علم ساتھی طالبات کو ہراساں کرنے لگا

پچھلے دنوں بھی لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے میں سوار خاتون کیساتھ بدتمیزی کا واقعے پیش آیا تھا کہ دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کے پیچھے بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کردیا اور خواتین پر آوازیں کستے رہے۔جبکہ ان میں سے ایک لڑکا رکشے پر سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ دست درازی ، نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔

اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی جانب سے مقدمہ ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا تاہم اب تک متاثرہ خاتون نے 4 ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago