لادی گینگ کے ہاتھوں 2 مغویوں کا بے دردی سے قتل، ویڈیو وائرل

صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے دوہرے قتل کے واقعے کے بعد پولیس اور بارڈر ملٹری فورسز کا جوائنٹ آپریشن لادی گینگ کے خلاف جاری ہے۔

گزشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ نے بربریت کی انتہا کردی، قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں مخبری کے شبے میں تین افراد کو اغواء کرنے کے بعد 2 مغویوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔ لادی گینگ نے خیر محمد ، رمضان اور خادم حسین کو گھر میں گھس کر پکڑ لیا۔

Image Source: Twitter

مغوی خیرمحمدکو تو موقع پر ہی گولی مار دی، جب کہ رمضان کا ناک، دونوں کان اور دونوں بازو تیز دھار آلے سے کاٹنے کے بعد گولی مارکر لاش ویرانے میں پھینک دی اور تیسرے مغوی خادم حسین کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ لادی گینگ نے رمضان کے اعضاء بے دردی سے کاٹنے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب پولیس نے بدھ کے روز اس گروہ کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے ۔پولیس کے مطابق ،اس مقدمے میں لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش لادی کے علاوہ 14 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ایف آئی آر میں دہشت گردی ،اغواء اور دیگر کی شقیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے تمن کھوسہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 مغویوں کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ڈاکوؤں نے اغواء کے بعد 2 افراد کو انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا جب کہ تیسرا شخص اب بھی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے ڈاکوؤں نے تیسرے مغوی کو چھوڑ دیا اور وہ اپنےگھر پہنچ گیا جبکہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں بربریت کے اس ہولناک واقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے لادی گینگ کے ممبروں کے خلاف کلین اپ آپریشن کا حکم دے دیا۔ لیہ میں انصاف سہولت کارڈ کے لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وحشی انداز میں غریب لوگوں کا قتل ہوتے دیکھ کر انہیں دکھ ہوا، ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قصورواروں کو سامنے لائیں اور پولیس کو ہرممکن مدد فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب ان ڈاکوؤں کو بھی نہیں بخشا جائے گا اور کسی کو بھی رہائشی علاقوں میں گھسنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر علاقے میں پولیس چیک پوسٹ قائم کی جائے گی۔

Image Source: Twitter

لادی گینگ کے بارے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ گروہ گھناؤنے جرائم میں ملوث رہا ہے ان میں ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری اور ڈکیتیاں شامل ہیں۔

دریں اثناء ، پولیس نے 10 فروری کو جامشورو میں واقع اس کے ہاسٹل سے 25 سالہ طالب علم کو اٹھایا اور سکھر ضلع میں مبینہ پولیس مقابلے میں اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ مزید براں 2020 میں ، اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں نے 21 سالہ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

Story Courtesy: DAWN

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

7 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago