خاتون نے شیر کو بلی کے بچے کی طرح بازوؤں میں اٹھالیا، ویڈیو وائرل


0

شیر ایسا خطرناک جانور ہے جسے دیکھ کر ہی لوگوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں اور اگر یہ خونخوار شیر سڑکوں پر لوگوں کے درمیان آجائے تو ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے کی کوششوں میں لگ جاتا ہے۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت کا جھٹکا لگا کہ کویت میں ایک ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جنہوں نے شیر کو بلی کے بچے کی طرح گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ایک خاتون بلاخوف وخطر شیر کو بازوؤں میں اٹھائی ہوئی ہیں، صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر دنگ ہیں کہ کیسے ایک خاتون نے شیر کے بچے کو بلی کی طرح اٹھایا ہوا ہے؟ کئی لوگوں نے تو اس ناقابل یقین ویڈیو کی صداقت پر بھی سوال اٹھائے ہیں تاہم صارفین کے سیکڑوں تبصروں کے ساتھ ویڈیو نے ٹوئٹر پر 4.6 لاکھ ویوز حاصل کرلئے ہیں۔

Image Source: File

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے دارالحکومت کویت سٹی میں شیر کے گھومنے کی اطلاعات ملنے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ خونخوار شیر سڑک پر یہاں وہاں گھومتا رہا اور اس دوران لوگ چھپ چھپ کر اس کی ویڈیوز بناتے رہے۔

دارصل یہ ایک خاتون کا پالتو شیر تھا جو گھر سے بھاگ نکلا تھا۔کچھ ہی دیر بعد شیر کی مالکن نے اس کا پیچھا کیا اور اسے گود میں اٹھاکر ساتھ لے گئی لیکن اس دوران وہاں موجود لوگوں نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کویتی خاتون بلی کے بچے کی طرح شیر کو اپنی گود میں اٹھائے ہوئے چل رہی ہے اور اس دوران شیر اپنی جان بچانے کے لیے بھرپور مزاحمت کر رہا ہے کہ کسی طرح وہ خاتون کے چنگل سے آزاد ہو جائے لیکن خاتون نے بھی اسے اچھی طرح قابو کر رکھا ہے۔ بعدازاں ، رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ سڑک پر گھومنے والے شیر کو محکمہ ماحولیات کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ویسے تو سوشل میڈیا پر شیر اور تیندوے کی ویڈیوز کی بھرمار رہتی ہے ، کچھ دن پہلے ہی شیرنی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے سیاحوں کی موجودگی میں کتے پر حملہ کرکے سب پر خوف طاری کردیا تھا۔ بھارت میں تو شیر اور تیندوے کی ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کویتی خاتون کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

Image Source: File

شیر کے حوالے سے آپ کو دلچسپ بات بتاتے چلیں کہ شیر کے بچے اپنے قدرتی مسکن میں رہنا پسند کرتے ہیں ، ایسی جگہ جہاں وہ آزاد زندگی گزار سکیں اور اپنے فطری رویے کا اظہار کرسکیں۔ یہاں تک کہ چڑیا گھر یا سرکس میں قید کا تناؤ ان کی صحت پر بہت زیادہ برا اثر ڈالتا ہے۔ تاہم بہت سی خلیجی ریاستوں میں غیر ملکی جنگلی جانوروں کی ملکیت غیر قانونی ہے۔ بہرحال یہ جانور بہت سے لوگوں کے لیے پالتو جانور کے طور پر مقبول ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں لوگ پالتو چیتوں کے لیے 6,000 ڈالر سے زیادہ ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلشن حدید میں چھ شیر پنجرے سے نکل کر سڑکوں پر آگئے

جانوروں سے محبت اپنی جگہ لیکن بعض اوقات لوگ محض تفریح کے لئے بھی ان معصوم جانوروں کے ساتھ زور زبردستی کرتے ہیں جو بالکل غلط ہے۔ گزشتہ دنوں بندر کے ڈانس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ڈانس کے نام پر بندر کے بچے کے ساتھ ہونیوالے تشدد نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی۔ اس ویڈیو میں دو آدمی ایک بندر کے بچے کے گلے میں رسی بندھ کر کرتب دیکھا رہے ہیں اور اسے کھلونے کی طرح اچھالتے اور پھینکتے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *