شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاک فوج کا ایک کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگیا جبکہ 3 دہشت گردوں کو بھی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم کے علاقے زاوا میں کارروائی کی۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ہری پور سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 25 سالہ کیپٹن باسط اور اورکزئی سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی حضرت بلال شہید ہوگئے۔ آپریشن سے متعلق تفصیل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

Image Source: File

فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے کیپٹن باسط علی 134 پی ایم اے لانگ کورس میں شامل تھے اور ان کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے تھا جب کہ وہ تھیل اسکاؤٹس ، ایف سی کے پی میں تعینات تھے۔ کیپٹن باسط علی، لیفٹیننٹ خاور شہاب شہید اور کیپٹن عمر شہید کے ہم جماعت تھے، جنہوں نے وزیرستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران شہادت قبول کی تھی۔

اس کے علاوہ انہوں نے اس ٹیم کے سربراہی بھی کی جس نے انٹرنیشنل پی اے سی ای ایس (فزیکل ایجیلیٹی اور کامبیٹ ایفیسیسی سسٹم) مقابلہ جیتا تھا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلی پوزیشن پر ٹرافی حاصل کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ،پاک فوج کی جانب سے یہ کارروائی پارا چنار کے پہاڑی علاقے میں ایک سیلولر کمپنی کے سات کارکنوں کو بازیاب کروانے کے لئے کی گئی جن کو اغواء کرلیا گیا تھا۔ انگریزی روزنامہ ڈان کے مطابق شدت پسندوں کے ایک گروپ نے 6 جولائی کو تحصیل وسطی کے زمیخوٹ کے علاقے میں سیلولر کمپنی کے پانچ کارکنوں کو اس وقت اغوا کیا جب وہ کوہاٹ اور کرم ڈسٹرکٹ میں سیل فون سروس شروع کرنے کے لئے علاقے میں ٹاور لگارہے تھے۔ اغواء کے بعد ان کارکنوں میں سے ایک کارکن کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔ اس کی کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی اور وہ ضلع اوکاڑہ کا رہائشی تھا۔ اس حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کارکنوں کو تاوان کے لئے اغواء کیا اور رقم ادا نہ کرنے پر عسکریت پسندوں نے ایک کارکن کو ہلاک کر دیا۔

خیال رہے کہ چند سال پہلے سکیورٹی فورسز نے ان علاقوں کو دہشت گردوں سے کلئیر کر دیا تھا مگر اب ایک بار پھر علاقے میں اغواء کے واقعات شروع ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ، دیگر شدت پسندوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان میں دھماکے میں پاک فوج کا ایک اور چراغ بجھ گیا تھا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں مبینہ طور پر ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے میں نوجوان کیپٹن عمر فاروق چیمہ اور پانچ دیگر افراد سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ نوجوان کپیٹن عمر فاروق چیمہ کی 7 ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور شہادت سے پہلے اپنے دوست سے ہونے والی آخری چیٹ میں واپسی آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں شہید ہوجاؤں گا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago