پاکستانی پی ایچ ڈی طالبہ کی شاندار کامیابی، دو غیر ملکی ایوارڈ جیت لیے

ہمارے طالبعلم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، شعبہ کوئی بھی یہ اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنا بخوبی جانتے ہیں، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کی پی ایچ ڈی اسکالر عائشہ اسحاق نے انٹرنیشنل سوسائٹی فار اسٹیم سیل ریسرچ امریکا کے دو بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں پاکستانی اسکالر عائشہ اسحاق نے نے یہ دو اعزازات اپنے نام کئے ،اول انہیں سفری فیلوشپ دی گئی اور دوم اسٹیم سیل پر اپنی غیرمعمولی تحقیقی تخلیص کا ایوارڈ بھی جیتا ہے۔

Image Source: File

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق عائشہ اسحاق نے یہ ایوارڈ آئی ایس ایس سی آر کے تحت سان فرانسسکو امریکا میں منقعدہ ایک بین الاقوامی ہائبرڈ کانفرنس کے پوسٹر سیشن میں آن لائن اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے حاصل کیا۔

Image Source: Facebook

واضح رہے کہ متعلقہ تحقیق دراصل چوہوں کے گودوں سے نکالے گئے بنیادی خلیات کے استعمال سے اسٹروک اور دیگر امراض کے علاج سے متعلق ہے، عائشہ اسحاق ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں پروفیسر ڈاکٹر عصمت سلیم کی نگرانی پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔ جبکہ اس عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے بائیس سو افراد شریک تھے جبکہ ایک ہزار افراد آن لائن شریک ہوئے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور سرپرست اعلیٰ بین الاقوامی مرکز اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بھی ہونہار طالبہ کو اس کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے عائشہ اسحاق کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ کامیابی دراصل پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیت کا اعتراف ہے۔

بلاشبہ پاکستانی نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں اگر انہیں موقع دیا جائے تو یہ عالمی سطح پر حیرت انگیز کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ نے اس بات کو سچ ثابت کر دیکھایا۔ ان طلبہ نے امریکا میں ہونے والے ایک مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ (جی آئی کےآئی)کے طلبہ نے امریکی انسٹی ٹیوٹ آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کے مقابلے میں ایم آئی ٹی اور اسٹین فورڈ جیسی عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں کو شکست دی۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارتخانے نے پوزیشن لینے والے طلبہ کا گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی تھی۔

علاوہ ازیں ، حالیہ دنوں میں 10 پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم، صحت، آگاہی اور سماجی خدمت میں ’’ڈیانا ایوارڈ‘‘ حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا۔جن پاکستانی نوجوانوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا، ان کی عمر 25 برس سے کم جبکہ ایوارڈ ہولڈر ایک لڑکی کی عمر 18 برس ہے جو ان سب میں کم عمر ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پانچ پاکستانی، ایک کا تعلق آزاد و جموں کشمیر جبکہ 4 اوورسیز پاکستانی ہیں، ان میں سے اقراء بسمہ، رمنا سعید، فریال اشفاق، علیزے خان، محمد عامر کھوسو اور معظم شاہ بخاری سید کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے اور ارقم الہدی کا تعلق آزاد جموں کشمیر سے ہے جبکہ معیز لاکھانی، عائزہ عابد، اور سکندر (سونی) خان اوورسیز پاکستانی ہیں۔

مختلف شعبہ جات میں پاکستانی نوجوانوں کی یہ کامیایاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ یہ مستقبل میں یہ باصلاحیت نوجوان ملک کو در پیش مشکلات اور چیلنجز سےکامیابی سے نکال سکتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

15 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago