خواتین کا دماغ مردوں سے زیادہ تیز، تحقیق میں انکشاف

دماغ تو ہر انسان کے پاس ہوتا ہے مگر تحقیق نے يہ ثابت کردیا ہے کہ خواتین کا دماغ مردوں کے دماغ سے کہیں زیادہ تیز چلتا ہے۔محققین نے اس بات کو ثابت کرنے کے لیے مرد اور عورتوں کے دماغ کا معائنہ کيا اور معائنے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ خواتین کا دماغ مردوں سے زیادہ تيز چلتا ہے کیونکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کے دماغ کے بہت سے حصوں میں خون کا بہاؤ بہت زیادہ تیز ہوتا ہے جس کہ وجہ سے خواتین کا دماغ مردوں سے تیز ہوتا ہے۔

(Khawateen Ka Dimagh) :خواتین کا دماغ

Image Source: Unsplash

اس تحقیق کے لئے کیلیفورنیا کے ایک نجی اسپتال میں امریکی محققین نے 26,802 بالغ افراد کا مطالعہ  کرنے کے بعد ثابت کیا ہے کہ خواتین کے بیشتر دماغی حصوں میں ہونے والی سرگرمیاں مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہیں جبکہ ان میں دماغ کے وہ حصے بھی شامل ہیں  جن کا تعلق ردِعمل کنٹرول کرنے، اضطراب اور مزاج سے ہوتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج “جرنل آف الزائیمرز ڈزیز” میں شائع ہوئے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ خواتین کے دماغوں میں خون کا بہاؤ مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اسی لیے عام طور پر ان کا دماغ نہ صرف مردانہ دماغ کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر کام کرتا ہے بلکہ انہیں مردوں کی نسبت دماغی امراض کا بھی خاصا کم سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Image Source: Unsplash

اس مطالعے میں 119 صحت مند جبکہ 26,683 ایسے خواتین و حضرات شریک تھے جنہیں کوئی نہ کوئی دماغی بیماری لاحق تھی۔ مطالعے کے دوران جدید تکنیکوں کی مدد سے مجموعی طور پر دماغ کے 128 مقامات کا جائزہ لیا گیا۔اس دوران بنیادی نوعیت کی آزمائشوں میں خواتین کے دماغوں میں 65 مقامات پر سرگرمی میں اضافہ مشاہدے میں آیا جبکہ مردانہ دماغوں میں صرف 9 مقامات پر اضافی سرگرمی نوٹ کی گئی۔اسی طرح جب ان لوگوں کو توجہ مرکوز رکھنے کی آزمائش سے گزارا گیا تو خواتین کے دماغوں میں 48 مقامات پر زیادہ سرگرمی کا مشاہدہ ہوا جبکہ مردوں میں یہ تعداد صرف 22 تھی۔

Image Source: Unsplash

واضح رہے کہ مردوں میں ساری عمر لاحق رہنے والے ڈپریشن کی شرح خواتین کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتی ہے جبکہ “آٹزم” کہلانے والی نفسیاتی بیماری کی شرح بھی لڑکوں میں لڑکیوں کی نسبت 4.5 گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اب پہلی بار اس کی بنیادی وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ دماغ کے زیادہ تر حصوں میں بہتر دورانِ خون کی وجہ سے عورتوں کی دماغی صحت بھی مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: دماغ کی کمزوری کا علاج اور اسکے لیے کونسے وٹامن ضروری ہے؟

علاوہ ازیں،گزشتہ دنوں ایک اور امریکی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ پانی پینے کی عادت عمر کو بڑھاسکتی ہے اور امراضِ قلب سمیت کئی امراض کو دور بھی رکھتی ہے۔

Zameer Ali

Recent Posts

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

14 hours ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

2 days ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

2 weeks ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

3 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 month ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago