کیا امیشا پٹیل اور عمران عباس ایک دوسرے کو ‘ڈیٹ’ کررہے ہیں؟

بھارتی فلم ‘کہو نہ پیار ہے’ سے مشہور ہونے والی اداکارہ امیشا پٹیل اور پاکستانی اداکارعمران عباس کی گزشتہ دنوں کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ دونوں اداکاروں کے درمیان رومانوی تعلقات ہیں۔ تاہم امیشا پٹیل نے ان افواہوں کو احمقانہ اور بچکانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران عباس ان کے اچھے دوست ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ رومانوی تعلقات کے حوالے سے ہونے والی چہ مگوئیوں پر تمام خبریں پڑھیں اور صرف اس پر ہنسی ہوں، ساری باتیں بہت ہی احمقانہ اور بیوقوفی پر مبنی ہیں، اپنے دوست (عمران عباس) سے کچھ دیر بعد ملی ہوں، محض یہ ایک ملاقات تھی۔

Image Source: screengrab

امیشا پٹیل کے مطابق ان کے اور عمران عباس کے درمیان کئی سال سے تعلقات ہیں مگر ان کے رومانوی تعلقات ہیں، لوگ انہیں جوڑی کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے ہیں، عمران کو تب سے جانتی ہوں جب ہم امریکا میں اکٹھے پڑھتے تھے، ہم ابھی تقریب میں ملے تھے جس کے بعد ہم نے بعد میں بھی ملاقات کی اور پھر ویڈیو بنائی، یہ میرا اور اس کا پسندیدہ گانا ہے، لہذا یہ ایک حادثاتی ویڈیو تھی۔

مزید پڑھیں: عمران عباس اپنی جعلی شادی کروانے والے یوٹیوبرز سے تنگ

ان دونوں اداکاروں کی ملاقات کچھ روز پہلے بحرین میں ہوئی تھی جس کے بعد امیشا پٹیل نے انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اور لائیو ویڈیو کے ذریعے مداحوں سے بات بھی کی تھی۔
لائیو ویڈیو میں امیشا پٹیل نے بتایا تھا کہ بھارت بھر کی خواتین عمران عباس پر فدا ہیں، ہر عمر کی بھارتی خواتین ان کی مداح ہیں، جنہوں نے اداکارہ سے اداکار کا آٹوگراف لے کر آنے کی درخواستیں بھی کیں۔ دونوں نے لائیو ویڈیو میں امید کا اظہار بھی کیا کہ وہ مستقبل میں ضرور کسی نہ کسی منصوبے میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔

لائیو ویڈیو کے بعد ان دونوں نے معروف بولی وڈ گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر پرفارمنس بھی کی تھی، جس کی ویڈیو دونوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ ’دل میں درد سا جگا ہے‘ عمران عباس کا پسندیدہ ترین گانا تھا، جس وجہ سے دونوں نے اس پر پرفارمنس کی اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔ امیشا پٹیل کے مطابق دونوں کا پہلے سے ملاقات یا ویڈیو بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا،ان کی اچانک ملاقات ہوئی تو دونوں نے ویڈیوز بنائیں اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔

مزید برآں، دونوں اداکاروں کے مابین رومانوی تعلقات پر امیشا پٹیل کا وضاحتی بیان تو سامنے آگیا ہے تاہم عمران عباس اس معاملے پر فی الحال خاموش ہیں اور اُن کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago