کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی مقبولیت میں اضافہ، یاہو سرچ انجن رپورٹ

سال 2021 اپنے اختتام پر ہے اور یہ سال ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ‘یاہو’ کی جانب سے سال 2021 کا جائزہ لیتے ہوئے بھارت میں سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

یہ فہرست بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی اعلیٰ شخصیات، خبروں میں رہنے والی شخصیات اور ملک کے اہم واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ بالی وف کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے آریان خان پہلی بار اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Image Source: Geo News

بھارت میں آریان خان کی مقبولیت میں اضافہ ان کی ایکٹینگ، ماڈلنگ یا ویڈیوز نہیں بلکہ منشیات اسمگلنگ کیس میں ان کی گرفتاری، ضمانت اور جیل سے رہائی دراصل ان کی وجہ شہرت بنی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے انہیں آن لائن سرچ کیا۔

واضح رہے کہ آریان خان کو انسداد منشیات فورس نے 3 اکتوبر کو ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ تاہم آریان کی ضمانت بھارتی اداکارہ اور کنگ خان کی قریبی دوست جوہی چاولہ نے دی اور انہوں نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے۔ جس کے بعد آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت منظور ہوئی اور انہیں ممبئی کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

Image Source: Gulf News

آریان خان کے بارے میں بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ بالی وڈ میں ان کا ڈیبیو تقریباً 20 سال پہلے ہوا تھا۔انہوں نے 2001 میں کرن جوہر کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان کے بچپن کا کردار ادا کیا۔

اس کے بعد وہ فلم ’دی لائن کنگ‘ کا حصہ بنے اور اس فلم کے ایک کردار کو آواز دی۔ جون فیوریو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2019 میں ریلیز ہوئی اور اسے بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ آریان خان ’یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا‘ کے گریجویٹ ہیں جبکہ انہوں نے ’اسکول آف سنیماٹک آرٹس‘ سے فائن آرٹس، سینما آرٹس، فلم اور ٹیلی ویژن پروڈکشن میں ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: وقار ذکاء نے شاہ رخ خان کو بھارت سے منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

علاوہ ازیں ، اس آن لائن سرچ میں لوگوں نے سب سے زیادہ جس شخصیت کو تلاش کیا وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں، دوسرے نمبر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی ہیں ، تیسری پوزیشن پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی ہیں۔ اچانک کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے بھارتی ٹی وی کے مشہور اداکار سدھارتھ شکلا کو بھی لوگوں نے کافی سرچ کیا اور وہ چوتھے نمبر پر رہے۔ بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے فہرست میں حیران کن انٹری دی اور فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

17 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago