‘کنایاری‘ سے مشہور ہونے والی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے بلوچی گیت ’کنایاری‘ سے مشہور ہونے والی پاکستان کی پہلی باحجاب گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی۔گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پرستاروں کو اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔

ایوا بی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر اور وڈیوز میں ان کے مہندی لگے ہاتھ اور منگنی کی انگوٹھی دکھائی گئی ہے اور جبکہ انگوٹھی کے ساتھ وہ موتیا اور گلابی پھولوں کے کنگن بھی پہنے ہوئے ہیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر انہوں نے گلابی رنگ کا ڈریس پہنا ہواہے۔ان تصاویر میں ایک کیک بھی دکھایا گیا ہے جس پر منگنی مبارک کے ساتھ ایوابی اور ان کے منگیتر کا نام لکھا ہوا ہے۔

تاہم مذکورہ پوسٹ میں منگنی کے بارے میں کچھ تفصیلات نہیں لکھی گئی ہیں صرف انگوٹھی اور نظربد سے بچاؤ کے اموجی استعمال کرتے ہوئے اپنے منگیتر مدثر قریشی کا نام تحریر کیا ہے لیکن ان سے متعلق بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کیں ہیں جب کہ ان کے منگیتر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی پرائیویٹ ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ان کے منگیتر کا تعلق شوبز یا میوزک انڈسٹری سے نہیں ہے، تاہم گلوکارہ اور ان کے درمیان پہلے سے ہی تعلقات تھے۔ایوا بی کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نوجوان باحجاب گلوکارہ ایوا بی کو گانے ’کنا یاری‘ کو ملک بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا اور وہ مذکورہ گانے کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی مشہور ہوئی تھیں۔تاہم انہوں نے گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کردیا تھا، انہوں نے 2018 میں انسٹاگرام پراپنا پہلا ریپر گانا شیئر کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔ گلوکارہ کا تعلق روایتی گھرانے سے ہے اور وہ کراچی کے علاقے لیاری میں پلی بڑھی ہیں اور اُن کو بطور آرٹسٹ پردے کو اپنی پہچان بنانے پر فخر ہے۔وہ دیدہ زیب اور روایتی لباس پہنتی ہیں مگر اس کے ساتھ حجاب کرتی ہیں، ان کے حجاب اور ثقافتی و دیدہ زیب لباس پہننے کی وجہ سے ہی منفرد اہمیت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ جب وہ پہلی بار گلوکاری کے لئے کوک اسٹوڈیو میں حجاب کے ساتھ آئیں تھیں تو سب دنگ رہ گئے تھے اور اُن سے پوچھا تھا کہ یہ کیا ہے؟ مگر پھر جلد ہی سب نارمل ہوگئے،سب نے انہیں اپنے من پسند انداز اور لباس میں قبول کرلیا۔اپنے حجاب کے بارے میں وہ ایک انٹرویو میں یہ بتاچکی ہیں کہ اب وہ حجاب کی اتنی عادی ہوچکی ہیں کہ اگر ان سے حجاب واپس لیا جائے تو وہ گلوکاری ہی نہیں کرسکیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ حجاب میں خود کو پرسکون اور محفوظ تصور کرتی ہیں اور انہیں اس کے ساتھ ہی ریپنگ گلوکاری میں مزہ آتا ہے۔

مزید برآں، ایوا بی نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک انڈسٹری میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، اسپاٹی فائے پران کے ماہانہ سامعین کی تعداد تقریباً 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ ان کے گیت ‘کنا یاری’ کو اب تک ایک کروڑ سے زائد بار اسٹریم کیا جاچکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گلوکارہ اسپاٹی فائے کے ایکول پاکستان کی اکتوبر کی سفیر کے طور پر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر بھی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ریپ گانے کو رواں برس ریلیز ہونے والی پہلی مسلم سپر ہیرو امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago