روغن بادام کے جادوئی فوائد کیا ہیں؟

بادام کو فوائد سے بھرپور میوہ مانا جاتا ہے کیونکہ یہ وٹامن، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے منرلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جسم کے اندرونی اور بیرونی مسائل کے حل کے لیے بادام یا بادام کے تیل کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بادام کا تیل مختلف بیماریوں مثلاً کان کے درد، ایگزیما، سورائیسس اور قبض کو ٹھیک کرتا جبکہ جسم کو تندرست وتوانا اور آنتوں کی صحت بہتر بناتا ہے۔اگرچہ یہ تیل مہنگا ہوتا ہے لیکن اپنے پوشیدہ خزانے محفوظ کیے ہوئے ہے جو صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بڑھانے کا ذریعہ بھی ہیں، وہ کیسے آئیے جانتے ہیں۔

بہترین قدرتی موسچرائزر

Image Source: Unsplash

بادام کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جانے کے سبب یہ ایک بہترین قدرتی موسچرائزر ہے جس کا استعمال بالوں اور چہرے کے لیے نہایت مفید ہے، چند قطرے بادام کا تیل روزانہ چہرے پر لگانے سے رنگت گوری، صاف ہو جاتی ہے جبکہ سورج کی مضر شعاؤں سے جل جانے والی جلد کو بھی دوبارہ سے صحت مند ہونے میں مدد ملتی ہے ۔

میک اپ ریموور

Image Source: Unsplash

کیمیکل سے بنے مہنگے ’مائیسیلرز‘ سے میک اپ صاف کرنے کے بجائے بادام کا تیل استعمال کریں، اپنے پورے چہرے پر بادام کا تیل لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور چہرے کو ویٹ وائپ یا ٹشو سے صاف کرنے کے بعد چہرہ کسی اچھے فیس واش سے دھو لیں، اس طرح آپ کے پیسے بھی بچیں گے اور جلد خشک بھی نہیں ہوگی۔

داغ دھبے مٹانے میں معاون

Image Source: Unsplash

وٹامن ای سے بھرپور بادام کے تیل کے استعمال سے جلد پر ایکنی ، کیل مہاسوں کے نتیجے میں بننے والے زخم، اسکارز، داغ دھبوں کو بھرنے میں مدد ملتی ہے اور جلد کے نئے خلیے تیزی سے بنتے ہیں۔

اینٹی ایجنگ کریم

Image Source: Unsplash

اومیگا تھری ایسڈ اور وٹامن اے کے استعمال سے جلد کو جھریوں سے بچایا جاسکتا ہے، بادام کے تیل میں یہ دونوں اجزا بھاری مقدارمیں پائے جاتے ہیں، رات سونے سے قبل بادام کا تیل چہرے اور گردن پر لگانے کو معمول بنا لیں، چند ہفتوں میں آپ کی جلد خوبصورت جوان نظر آئے گی ۔

انڈر آئی کریم

بہت ساری کاسمیٹک کمپنیاں انڈر آئی کریم بناتی ہیں جن کے استعمال سے آنکھوں کے گرد سیاح حلقے ختم ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں مگر بھاری بھر کم قیمت ادا کرنے کے بعد بھی یہ مسئلہ جوں کا توں رہتا ہے ، بادام کے تیل میں اس پریشانی کا بھی حل موجود ہے، اس کے استعمال سے آنکھوں کے گرد سیاح حلقے اور آئی بیگز کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔

ہونٹوں کیلئےبہترین بام

Image Source: Unsplash

جن افراد کو سردیوں سمیت گرمیوں میں بھی ہونٹ پھٹنے اور خشک رہنے کی شکایت ہوتی ہے انہیں ایک بار بادام کا تیل ضرور آزمانا چاہیے، بادام کے تیل میں موجود وٹامن ای ہونٹوں کے لیے نہایت مفید ہے، یہ سستا حل بھی ہے اور علاج بھی۔

سن اسکرین آئل

Image Source: Unsplash

مارکیٹ میں مہنگے ترین سن اسکرین لوشن دستیاب ہیں، مگر ان کے استعمال سے کوئی بھی مطمئن نظر نہیں آتا، بادام کا تیل قدرتی طور پر سورج کی مضر شعاؤں سے جلد کو بچاتا ہے، سورج کی شعائیں یعنی ’الٹرا وائلٹ ریز ‘ سے بچاؤ کے لیے گھر سے باہر جاتے ہوئے 2 سے 3 قطرے بادام کا تیل چہرے پر لگائیں، 15 منٹ بعد کسی سوتی کپڑے کو جلد پر رکھیں اسے ہلکا ہلکا دبائیں تا کہ اضافی تیل کپڑے میں جذب ہو جائے، اب آپ بلا خوف باہر جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: صبح نہار منہ پانی میں بھیگے بادام کے استعمال کے پانچ زبردست فوائد

بالوں کی خوبصورتی کیلئے

لمبے، چمکدار، گھنے اور سلجھے ہوئے بالوں کے لیے بادام کے تیل کا استعمال معمول بنالیں، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں 2 بار بادام کے تیل سے بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک مساج کریں اور 30 منٹ کے لیے سر پر نیم گرم پانی میں بھیگا ہوا تولیہ لپیٹ لیں اور پھر آدھے گھنٹے بعد بال شیمپو کرلیں، اس کے بہترین نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago