کیا صدف کنول شہروز سبزواری کو تحفے دیتی ہیں؟ ماڈل نے سچ بتادیا

دو سال قبل اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی سپر ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘بیوی کو شوہر کو تحفے نہیں دینے چاہیے، بیوی کو شوہر سے صرف تحفے لینےچاہیے’۔

حال ہی میں اس مشہور شوبز جوڑی نے ایک ساتھ انٹرویو دیا۔ اس دوران میزبان نے سوال  پوچھا کہ رشتے کے آغاز میں اس جوڑی نے ایک دوسرے کو کیا تحائف دئیے تھے؟ اس سوال کے جواب میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ اُن کی جانب سے صدف کودیا گیا پہلا تحفہ اُنہیں بہت اچھی طرح سے یاد ہے کیوں کہ وہ میری جیب پر کافی بھاری پڑا تھا، وہ ایک برانڈڈ چمڑے کا بیگ تھا، اس دوران صدف کنول نے بتایا کہ شہروز اُنہیں ایک گھڑی بھی بطور تحفہ دے چکے ہیں۔

Image Source: File

دوسری طرف، صدف کنول نے کہا کہ انہوں نے آج تک شہروز سبزواری کو کوئی تحفہ نہیں دیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کے علاوہ شہروز کو کچھ تحفہ نہیں دیا۔صدف نےکہا کہ زیادہ سے زیادہ انہوں نے شہروز کو پرفیوم، گلاسز یا پھر کوئی اسپیکر دئیے ہوں گے۔صدف کنول کا میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں بیوی کو شوہر کو تحفہ نہیں دینا چاہیے، بیوی کو شوہر سے صرف گفٹ لینا چاہیے، بیوی شوہر کو پیار دے اور بچے دے اتنا کافی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس اس جوڑے کی پہلی بیٹی ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے سیدہ زہرہ سبزواری رکھا ہے۔جبکہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورے ہے۔

مزید برآں، شہروز اور صدف کنول نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کے درمیان 2019 میں ناروے میں ایک ایوارڈ شو میں پرفارمنس کرنے کے دوران ہی محبت پروان چڑھی تھی۔ دونوں نے بتایا کہ وہ جب ناروے میں ہونے والے ایوارڈ شو کے لیے ریہرسل کر رہے تھے تب پہلی مرتبہ ان کے درمیان رومانوی جذبات پیدا ہوئے۔شہروز سبزواری نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کے بعد جب وہ پاکستان آئے تو انہوں نے صدف کنول کو بتا دیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے۔اداکار نے بتایا کہ اس وقت ان کے حالات خراب چل رہے تھے، اس لیے انہوں نے صدف کنول کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ ان سے شادی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں صدف کنول کی سب سے اچھی بات ان کی سچائی لگی، وہ ہر بات اور جذبے میں خالص ہیں، وہ کبھی کچھ نہیں چھپاتیں، ان کی سچائی ہی انہیں سب سے زیادہ پسند آئی۔

مزید پڑھیں: شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش، جوڑی نے بیٹی کا نام رکھ دیا

یاد رہے کہ گزشتہ برس صدف کنول ازدواجی زندگی سے متعلق اپنے دئیے گئے بیان کے باعث ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوئیں تھیں۔ صدف نے بیویوں کے شوہروں سے متعلق حقوق پر مؤقف اختیار کیا تھا کہ شادی شدہ خاتون کو نہ صرف شوہر کے کپڑے استری کرنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے جوتے بھی اٹھانے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بیوی کو اپنے شوہر کی تمام ضروریات اور چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔ان کا یہ بیان ٹوئٹر پر موضوعِ بحث بنا،کچھ صارفین نے اس بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے لئے تعریفوں کے پل باندھے جب کہ بعض صارفین نے صدف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago