سڑک پر چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے کی چپل سے درگت، ویڈیو وائرل

پاکستان میں پچھلے چند سالوں میں عورتوں کی بے حرمتی ، جنسی ہراسانی ، جنسی تشدد، معصوم بچیوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، افسوس کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ دن بدن ان کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ۔ وجوہات و اسباب کچھ بھی ہوں اس بات سے انحراف ممکن نہیں کہ ہمارے معاشرے کی عورت آج ہر جگہ غیر محفوظ ہے ،چاہے وہ تعلیم کا حصول ہو یا ملازمت پر جانے کے لئے گھر سے نکلی ہو یا وہ اپنے گھریلو کاموں کی انجام دہی کے لئے گھر سے باہر آئی ہو، ان کو اکثر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگرچے حکومت کی اس معاملے کو لیکر ایک واضح توجہ دیکھائی دیتی ہے، اس سلسلے میں جہاں حکومت نے جنسی زیادتی کے کیسز کو لیکر اب ناصرف قانون میں کافی سخت کردی ہے وہیں ان کیسز کو اب ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ جبکہ دفتروں اور آفیسز میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف سال 2010 میں ایک سخت قانون بھی پاس کیا جاچکا ہے، جس سے بلاشبہ خواتین کو ایک واضح اعتماد ملا ہے لیکن افسوس سڑکوں، بسوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کا معاملہ آج بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، جس کے خلاف باقاعدہ کوئی قانون تشکیل نہیں دیا گیا، اگرچہ کوئی معاملہ سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آجائے تو ملزمان پکڑے جاتے لیکن اس کے علاوہ کافی مشکل دیکھی جاتی ہے۔

ایسا ہی واقعہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دیکھا گیا، جس میں ایک راہ چلتی خاتون کو پی ایس او پمپ کا ملازم جنسی طور پر ہراساں کرتا ہے، جس پر خاتون کو شدید غصہ آتا ہے اور خاتون اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن متعلقہ شخص وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔

اس واقعے کی بقیہ ویڈیو سامنے آتی ہے، جس میں دیکھا جاتا ہے، اس ہی مقام پر متعلقہ شخص کو ایک شخص نے پکڑا ہوا ہے اور آس پاس کچھ آدمی گھیر کر کھڑے ہوئے ہیں۔ جبکہ متاثرہ خاتون اپنی چپل سے مذکورہ شخص کی درگت بنا رہی ہے، اس دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے ہمت اور بہادری سے کام لیا ہوا اور بغیر کی ڈر و خوف کے اس شخص منہ پر زور زور سے چپل مار رہی ہیں۔ بعدازاں متعلقہ شخص کو خاتون کے پیروں میں پڑے ہوئے اور معافیاں مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جوں ہی اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین نے جہاں مذکورہ شخص کی حرکت پر غصے کا اظہار کیا، وہیں خاتون کی ہمت اور بہادری پر خوب فخر کیا۔ جبکہ اعلیٰ انتظامیہ سے درخواست کی متعلقہ شخص سخت سزا دی جائے، تاکہ کسی اور شخص ایسا اقدام کرنے کی آئندہ ہمت نہ ہو۔

واضح رہے ایسا نہیں ہی ایک واقعہ کچھ ماہ قبل حیدرآباد سے بھی رپورٹ ہوا تھا، جہاں ایک لڑکی محلے کی دکان سے صابن خریدنے کے لئے گئی تو محلے کے تین آوارہ لڑکوں نے اس کا راستہ روک کر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور ہراساں کیا ،ایک نے اس کا دوپٹہ کھینچا تو دوسرے نے اسے پکڑنے کی کوشش کی البتہ جب وہ ان لڑکوں سے اپنی عزت بچا کر گھر واپس آئی اور اپنے والد کو ان لڑکوں کی بدتمیزی کی شکایت کی تو والد ان لڑکوں کے پاس گئے لیکن یہ لڑکے الٹا لڑکی کے والد کو ہی اٹھا کر لے گئے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں نجی کالج کا طالب علم ساتھی طالبات کو ہراساں کرنے لگا

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی، جس ایک لڑکی روڈ پر پر بائیک چلا رہی تھی تو ایک بائیک پر سوار تین لڑکے اس کا پیچھا کرنے لگتے ہیں اور ساتھ ہی اس کی تصویریں بھی کھینچیتے ہیں ، اسی دوران گاڑی میں سفر کرنے والا ایک شخص نے ان تینوں لڑکوں کی تصویریں کھینچ کر انہیں بھی اسی طرح ہراساں کرتا ہے، جس طرح وہ اکیلی لڑکی کو ہراساں کررہے ہوتے ہیں۔ موٹر سائکل پر سوار ان لڑکوں تصویریں فیس بک کے نامور سماجی پیج حالات اپ ڈیٹ پر بھی اپلوڈ کردیں گئیں ہیں تاکہ ان لڑکوں کو سبق مل سکے اور وہ آئندہ ایسی حرکت کرنے سے باز رہیں ۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

4 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

6 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago