نہ ستائش کی تمنا نہ صلہ کی پرواہ، کھانا گھر کی منتظمہ پروین سعید


0

یہ 2002 کی بات ہے جب ایک ماں نے اپنے دو معصوم بچوں کو محض اس لیے قتل کر دیا کہ وہ انہیں بھوک سے بلکتے نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اس دردناک خبر کو پڑھ کر افسوس توسبھی کو ہوا ہوگا، کچھ نے مہنگائی کا شکوہ کیا ہوگا اور کچھ نے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا ہوگا مگر کئی لوگ اسے معمول کی خبر کے طور پر پڑھ کر نظر انداز کر گئے ہوں گے۔ لیکن اس دل سوز خبر نے پروین سعید کے دل و دماغ کوجھنجھوڑ کر رکھ دیا اور ان کی زندگی کا مقصد ہی بدل ڈالا ۔انہوں نے محض افسوس کرنے کی بجائے بھوک کے خلاف جنگ کرنے کی ٹھان لی اور ان کا یہی عزم “کھانا گھر” قائم کرنے کی وجہ بنا، جو اس وقت نہایت معمولی رقم کے عوض ہزاروں لوگوں کی بھوک مٹانے کاذریعہ بنا ہوا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی پروین سعید گزشتہ بیس سال سے “کھانا گھر” جیسا فلاحی ادارہ چلاکر محنت کش غریبوں کی بھوک مٹانے کا فریضہ بہت محنت سے انجام دے رہی ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد غریبوں کو انتہائی کم قیمت (3 روپے) میں پیٹ بھر کھانا فراہم کرنا ہے۔ ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں اتنی کم قیمت میں پیٹ کی آگ بجھانا معمولی کارنامہ نہیں۔

Image Source: Screengrab

ملک بھر میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح میں پروین سعید کی یہ کوشش قابل تحسین ہے کیونکہ اس طرح کئی افراد اور ننؔھے بچے اپنی بھوک مٹالیتے ہیں اور ان بوڑھے لوگوں کو عزت کے ساتھ دو وقت کا کھانا مل جاتا ہے جو بےگھر ہیں یا جن کی اولادیں انہیں بے سہارا چھوڑ گئیں ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ پروین سعید کی اس انتھک محنت کو تسلیم کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے 23 مارچ کے موقع پر ان کو “پرائڈ آف نیشن”کے اعزاز سے بھی نوازا۔

پروین سعید کی زیرسرپرستی یہ کھانا گھر کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاون سے کچھ فاصلے پر واقع خدا کی بستی اور اورنگی ٹاؤن میں واقع ہے ان علاقوں میں ایک چھوٹےسے ہوٹل کے باہر دن کے بارہ بجے سے ضرورت مندوں کا ہجوم نظر آتا ہے۔ یہ مرد وخواتین ، بچے انتہائی نظم وضبط کے ساتھ قطاریں بناکر اپنی باری کا انتظارکرتے ہیں۔

Image Source: Facebook

یہ ہمارے معاشرے کا وہ طبقےہے جو روزانہ کی بنیاد پر مزدوری کرتا ہے تو اس کے گھر کا چولہا جلتا ہے اور اگر یہ مزدوری نہ کریں تو انہیں دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہوتی۔

اس کھانا گھر کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں محض تین روپے کی معمولی سی رقم کے عوض کھاناملتا ہے جس میں سالن اور روٹی دونوں شامل ہوتے ہیں جب کہ ایک عام تندور سے اگر محض ایک روٹی بھی خریدی جائے تو اس کی قیمت آٹھ سے دس روپے ہوتی ہے۔ کھانا گھر میں قیمت مقرر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ محنت کریں اور خرید کر کھائیں۔ اس طرح ان کی عزتِ نفس بھی مجروح نہیں ہوتی اور ان کو یہ خیال نہیں آتا کہ وہ خیرات میں دیا کھانا کھارہے ہیں۔ تاہم جو یہ پیسے بھی دینے سے قاصر ہیں ان کو مفت کھانا دیا جاتا ہے۔

Image Source: Facebook

اس کھانا گھر کا آغاز پروین سعید اپنی مدد آپ کے تحت کیا پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ آتے گئے اور کاررواں بڑھتا گیا۔پروین سعید جو خود سرجانی ٹاؤن کی رہائشی ہیں اور اپنی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ روزانہ دو سے تین گھنٹے خدا کی بستی میں گزارتی ہیں جہاں وہ خود کھانا گھر کے معاملات دیکھتی ہیں جب کہ کھانا گھر کا لوگوں کو عملہ کھانا پکانے اور کھلانے کا کام انجام دیتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس کھانا گھر سے تقریباً 3 ہزار لوگ مستفید ہوتے ہیں نیز بارہ افراد پر مشتمل “کھانا گھر‘‘ کا عملہ دونوں علاقوں میں انتظامات سنبھل رہا ہے۔

بھوک مٹانے کے مشن پر مامور باہمت پروین سعید صرف کھانا گھر ہی نہیں چلاتیں بلکہ اپنے شوہر کے ساتھ ’’دوا گھر‘‘ نام کا ایک اور ادارہ بھی چلارہی ہیں جو علاج کے لیے دوائیں خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے افراد کو دوا فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایسے بوڑھے والدین کی کفالت کی ذمہ داری بھی اٹھالی ہے جن کو ان کی اولادیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔

پروین سعید سمجھتی ہیں کہ کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے۔انہوں نے صحافت میں ماسٹرز کی ڈگری لے رکھی ہے ، پہلے پہل ان کا بھی یہ ارادہ تھا کہ وہ صحافت کے شعبے میں کوئی کام کریں لیکن اللہ نے ان کے ذمے “کھانا گھر “ کا قیام اور لوگوں کی بھوک مٹانے کاکام رکھا تھا جس پر وہ خدا کی بہت شکر گزار ہیں۔

ملک سے غربت کے خاتمے اور بھوک کو شکست دینے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بھوک ہی تو ہے جو معاشرے میں جرائم کو جنم دیتی ہے۔ لہٰذا پاکستان کا ہر وہ خاندان جو صاحب حیثیت ہےاگر ایک بوری آٹا ضرورت مندوں کو خیرات کردے تو کسی غریب کو فاقےکرنےکی نوبت نہیں آئے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format