
یوں تو بہن بھائیوں اور قریبی رشتہ داروں کی ایک دوسرے سے شکلیں ملنا ایک قدرتی عمل ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل سے ملتی جلتی شکلوں کے لوگ موجود ہیں، اگرچہ آپ کے ان سے کوئی خونی رشتے بھی نہیں ہوتے ہیں لیکن نعین نقش اور شکلیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہوتی ہے۔ یہ محض قدرت کا ایک کرشمہ ہے۔
ایسا ہی کچھ ہوا ہے سابق معروف فلمی اداکار حمزہ علی عباسی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے ساتھ، جنہوں نے حال ہی میں اپنے بھائی حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایک تصویر بنوائی، جس کو دیکھ کر انہیں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے کافی مشابہت دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں سابق اداکار حمزہ علی عباسی کے اہلیہ سابق اداکارہ نمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کے مختلف پروگراموں کی تصاویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی زیر گردش ہیں۔ لیکن اس ہی تقریب میں ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی ہے، جس نے انٹرنیٹ کی دنیا کی پوری توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ہے اور وہ تصویر ہے سابق اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ہے۔

اس تصویر میں سابق اداکار حمزہ علی عباسی کو ان کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، بظاہر تو یہ ایک تقریب میں لی گئی عام سی تصویر ہے لیکن جب یہ سوشل میڈیا پر آئی تو اس نے لوگوں کو حیرت زدہ ہے، کیونکہ لوگوں کا بڑی تعداد میں ماننا ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی مشہور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے بےحد مشابہت رکھتی ہیں۔ اور کچھ صارفین کا یقین تو اس حد سے بھی آگے ہے کہ وہ اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں کہ یہ خاتون ڈاکٹر فضیلہ عباسی ہیں یا بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ہیں۔
واضح رہے سابق اداکار حمزہ علی عباسی ایک لمبے عرصے تک پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہے ہیں لہذا لوگ انہیں بہت اچھے سے جانتے ہیں البتہ ان کہ ہمشیرہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی شوبز کی دنیا سے منسلک نہیں، یہی وجہ ہے کہ پہلی بار لوگوں نے انہیں دیکھا تو انہیں محسوس ہوا کہ وہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے مشابہت رکھتی ہیں۔ اگرچہ کچھ صارفین کا تو خیال ہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے کہیں زیادہ خوبصورت اور پرکشش ہیں۔

یاد رہے سابق اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی بات کی جائے تو وہ پیشے کے اعتبار سے جلد اور بالوں کی اسپیشلسٹ ہیں، ان کا شمار پاکستان کے نامور ڈرماٹولوجسٹ میں ہوتا ہے۔
خیال رہے سابق اداکار حمزہ علی عباسی کچھ عرصہ نے کچھ عرصہ قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کرنے اعلان کیا تھا، اس دوران انہوں نے اس بات کا عہد کیا تھا کہ اب وہ اللہ کی رضا کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیر آباد کررہے ہیں۔ بعدازاں وہ اداکارہ نمل خاور کے ساتھ رشتہ ازدواج منسلک ہوگئے، دونوں فنکاروں نے اس عرصے میں شوبز انڈسٹری کی سرگرمیوں سے دوری اختیار رکھی تاہم حالیہ کچھ روز سے اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نمل خاور کو سوشل میڈیا پر ایک نجی محفل میں ڈانس کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ جارہا ہے۔
0 Comments