کراچی میں بیوہ خاتون پر دیوروں کا ظلم، مدد کی اپیل کردی

شہر کراچی میں حوا کی ایک اور بیٹی پر سسرال والوں نے لالچ کے باعث ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے۔ لالچی دیوروں نے شوہر کے انتقال کے بعد دوراب عدت اپنے ہی گھر سے دھکے دے کر نکال دیا۔ خاتون نے انصاف کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کے مشہور ومعروف پیج حالات اپ ڈیٹس ایک صارف کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا، جس میں صائمہ ناز نامی خاتون نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی ہیں اور ایک بیوہ ہیں، ان کے 6 بچے ہیں، گزشتہ برس 16 مارچ کو ان کے شوہر رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔ تاہم شوہر کے انتقال کے فوراً بعد ہی ان کے دیور ان کی جان کے دشمن بن گئے تھے۔

Image Source: Facebook

خاتون نے ویڈیو پیغام میں مزید بتایا کہ ایک روز جب وہ عدت میں تھیں، تو ان کے دیور اور ان کے بیٹوں گھر میں زبردستی گھس گئے، اور انہیں خوب تشدد کا نشانہ بنایا۔ گھر کا تمام سامان گھر سے باہر نکال کر پھینک دیا اور مجھے بچوں سمیت عدت کی حالت میں ہمارے ہی گھر سے زبردستی باہر نکال دیا۔

متاثرہ خاتون صائمہ ناز کے مطابق میرے دیور ہماری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، یہی نہیں دیور اور ان کے بیٹے انہیں جان سے مارنے اور بچوں اغواء کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ جبکہ کم سن بچیوں کو اغواء کرکے انہیں نقصان پہنچانے اور زبردستی شادی کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے، چنانچہ ان کی اور ان کے بچوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

Image Source: Facebook

پولیس کے حوالے بات کرتے ہوئے صائمہ ناز کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال جون میں اپنے گھر پر قبضہ کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کرایا تھا لیکن ابھی تک پولیس میرا گھر خالی نہیں کراسکی- لہذا وہ مجبوراً کرائے کے گھر پہ رہ رہی ہیں, جبکہ اس دوران ان کی ایک بیٹی بھی بیمار ہے، انہیں اس کے علاج معالجہ کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہے-

اس موقع پر خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دیور مختلف ویب چینلز اور ڈمی اخباروں کے ذریعے ان کی کردار کشی کروا رہے ہیں، جن میں بار بار کسی غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات کے بےبنیاد اور گھٹیا الزامات عائد لگاتے ہیں تاکہ انہیں غیرت کے نام پر قتل کروایا جاسکے۔ لہذا انہوں نے اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے ویب چینلز اور جھوٹی اخبارات کی خبروں میں ہونے والی کردار کشی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کو شکایات درج کروائی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں اپنے دیوروں سے جان کا خطرہ ہے، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے تاحال اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

متاثرہ خاتون صائمہ ناز نے ویڈیو پیغام میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ انہیں انصاف دلوایا جائے، انہیں اور ان کے بچوں کو پچھلے کئی ماہ سے زہنی باؤچر سے گزرنا پڑھ رہا ہے، انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، چنانچہ ان کے جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور ان تمام افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

واضح رہے چند روز قبل کراچی سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا تھا، جس میں صارم برنی ٹرسٹ میں پناہ لینے والی ضیف العمر خاتون نے نم آنکھوں سے بتایا کہ ان کی اپنی سگی بیٹی نے ان کے حج کے پیسوں پر قبضہ کرنے کے بعد انہیں گھر سے دھکے دے کر نکال دیا تھا۔ جبکہ سگا بیٹا تو کئی عرصہ قبل ہی انہیں تنہا چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago