جامعہ کراچی میں خودکش دھماکہ، 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک


0

منگل کی دوپہر کراچی یونیورسٹی (کے یو) کے احاطے کے اندر ایک مشتبہ خودکش حملے میں تین چینی شہریوں سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ جامعہ کراچی کے اندر واقع کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ کے قریب سفید ہائی ایس وین کے قریب آتے ہی ہوا، مذکورہ وین کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی ہی تھی، جس میں چینی شہری سوار تھے، جو ادارے کی فیکلٹی کا حصہ تھے۔

Image Source: Twitter

اس موقع پر کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی نے کہا کہ، ہمیں شبہ ہے کہ یہ خودکش حملہ ہے۔ ایک برقع پوش خاتون وین کے قریب پہنچی اور دھماکا ہوگیا،‘‘۔ “ہم شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ دھماکے کا اصل ہدف چینی اساتذہ تھے۔”

تاہم، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس نے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ “یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا یہ خودکش حملہ تھا یا نہیں۔ ہمیں اس بات کی بھی تصدیق کرنی ہوگی کہ آیا برقعہ پوش خاتون راہگیر تھیں یا خودکش بمبار تھیں۔

Image Source: Twitter

اس سلسلے میں کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی تصدیق کی کہ مرنے والوں میں چینی فیکلٹی ممبران بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں پاکستانی ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا ہے۔ فوٹیج میں ایک سفید وین کو آگ کے شعلے میں لپٹا دیکھا گیا، جس کی باقیات سے دھویں کے بادل اٹھ رہے تھے جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تو وین کا رخ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی طرف ہوتا ہوا دکھائی دیا، جو کامرس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ واقع ہے۔ اس ہی فوٹیج میں کونے پر ایک خاتون کھڑی ہیں، جوں گاڑی قریب آتی ہے ،تو وہاں زور دار دھماکہ ہو جاتا ہے۔

بعدازاں واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس چیف سے رابطہ کیا اور کمشنر کراچی کو بم دھماکے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

Image Source: Twitter

اس دوران وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے چینی قونصل خانے کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے قونصل جنرل لی بیجیان کو دھماکے کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے واقعے میں تین چینی شہریوں کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے چینی اہلکار کو یقین دلایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ہم ملک اور صوبے میں چینی ماہرین کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،‘‘ ’’کچھ عناصر دونوں ممالک کے درمیان شراکت کو پسند نہیں کرتے ہیں،‘‘ واقعہ کے ملوث شرپسند عناصر انتہائی سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان میان شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دھماکے پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مراد علی شاہ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *