کراچی میں نجی اسکول کے واش روم سے خفیہ کیمروں کی برآمدگی

سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کے روز کراچی میں ایک نجی اسکول کی رجسٹریشن کو اس وقت معطل کردیا، جب اسکول انتظامیہ اپنے موقف کی وضاحت کرنے میں ناکام ہوئی کہ انتظامیہ نے مبینہ طور طور پر اسکول کے واش رومز میں خفیہ کیمرے کیوں نصب کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق صفورا گوٹھ کی اسکیم 33 میں واقع دی ہرکس اسکول کی ایک ٹیچر نے 3 نومبر کو صوبائی محکمہ تعلیم سے شکایت کی تھی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے اسکول کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب دیکھے ہیں، لہٰذا انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Image Source: Twitter

مذکورہ شکایت کے بعد محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی ایک انکوائری کمیٹی نے اسکول کا دورہ کیا اور انہیں وہاں واش روم کی دیواروں میں خفیہ کیمرے نصب ملے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق، “خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے بیت الخلاء کے ساتھ واقع واش بیسن کے حصے میں سوراخ کرکے ایک شیٹ کے پیچھے نصب کیے گئے تھے، جس کا مقصد تمام طلباء اور عملے کی حرکات و سکنات کو آسانی سے نظر رکھی جاسکے۔

Image Source: Twitter

بعدازاں اس ہی روز محکمہ تعلیم کی انکوائری کمیٹی کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا گیا، جس میں اسکول کے پرنسپل اور سینئیر اسکول کے منتظمین کو 4 نومبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ البتہ اسکول انتظامیہ نے محکمے کے نوٹس کو نظر انداز کر دیا اور منتظمین میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

جس کے بعد محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مقبول حسین صدیقی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں اسکول کو سیکشن 8 (1) کے تحت جاری کردہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ فوری منسوخ کردیا گیا، سیکشن 8(1) سندھ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2003 کی شق پے، جس کے تحت اسکول کی رجسٹریشن منسوخ یا ختم کی جاتی ہے۔

واضح رہے خفیہ کیمرے نصب کرنے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ کچھ عرصہ قبل پنجاب پولیس نے دو افراد کو گوجرانوالہ میں اپنے گارمنٹس اسٹور کے ٹرائل روم میں خفیہ کیمرے لگانے پر گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے نیاب شاپنگ سینٹر میں واقع اپنی دکان کے ٹرائل روم میں جاسوسی کیم لگا رکھے تھے۔

ملزمان خفیہ کیمروں کی مدد سے خواتین کی ٹرائل روم میں کپڑے تبدیلی کی ویڈیوز بنایا کرتے ہیں۔ دکان کا مالک بھی مبینہ طور پر اس گھنونے دھندے میں ملوث تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک خاتون کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی تھی اور اسے بلیک میل بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: نازیبا تصویریں اور ویڈیوز سے خواتین کو ہراساں کرنے والا مجرم گرفتار

اسی طرح ایک حالیہ واقعے میں سائبر کرائم ونگ نے حیدرآباد میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے لڑکی کو اس کی فحش ویڈیوز اور تصاویر استعمال کرکے بلیک میل کیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کے واش روم میں خفیہ کیمرہ نصب کر رکھا تھا۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے جعلی سوشل میڈیا آئی ڈی بنائی تھیں۔ جس سے ویڈیوز کو وائرل کرنے کے لیے شائع کیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نازیبا تصویر اور ویڈیوز پر بلیک میلنگ کے واقعات، جن میں زیادہ تر خواتین کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago