طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے، عامر لیاقت

معروف اسکالر و میزبان عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے جیسے ہی اپنے سوشل اکاؤنٹس کی پروفائل پر اپنے شوہر کا نام ہٹاکر والد کا نام لگایا تو ان دونوں کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم ان تمام افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا ہے کہ طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے۔

عامر لیاقت نے ان تمام افواہوں کی ثبوت کے ساتھ تردید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

Image Source: Instagram

اس ویڈیو کے ساتھ عامر لیاقت نے اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا یہ اب بھی میری بیوی ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر طوبیٰ کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر بھی عامر لیاقت نے بتایا کہ یہ انہوں نے میری مرضی پر کیا ہے ،خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا نام لگالیتی ہیں، میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا۔

اس کےساتھ ہی عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور وہ ان دونوں کے لیے بہت خوش ہیں اور دونوں کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

چند روز پہلے عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹا کر دوبارہ والد کا نام لگا لیا جس کے بعد ان کا نام تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر’سیدہ طوبیٰ عامر’ کی جگہ ’سیدہ طوبیٰ انور‘ ہوگیا ہے۔ نام کی تبدیلی پر ان دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں تیزی سے وائرل ہوئیں جس پر عامر لیاقت نے مذکورہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

Image Source: Instagram

علاوہ ازیں ، رواں برس جون میں بھی عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور خود سے منسوب طلاق کی تصدیق پر مبنی ٹویٹ سامنے آنے پر عامر لیاقت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل چلانے والے کو قانونی نوٹس بھجوانے کا کہا تھا۔جبکہ اس دوران سیدہ طوبیٰ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا مگر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کی تمام تصاویر ہٹادی تھیں۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ سے 2018 میں شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی خبر یں منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کو کافی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ خود سے عمر میں کئی سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرنے پر عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور ان کے بچوں نے بھی انہیں طعنے دئیے تھے۔

کچھ دنوں بعد جب ان کی دوسری شادی پر تنقید کم ہوئی تو یکدم ہانیہ خان نامی ایک خاتون میڈیا پر سامنے آئیں جنہوں نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ ہانیہ خان نے سیدہ طوبیٰ پر بھی الزام لگایا کہ وہ انہیں نقصان پہنچانے کے لیے کالا جادو کررہی ہیں۔ عامر لیاقت نے ہانیہ کے خلاف جھوٹے دعووں اور الزامات پر مقدمہ درج کروایا۔ لیکن اس پورے عرصے میں عامر لیاقت سخت مشکلات سے دوچار رہے اور اسی دوران ان کی اور طوبیٰ کی طلاق کی افواہوں نے بھی زور پکڑلیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago