کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، حافظ قرآن نوجوان جاں بحق

شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافے ہوگیا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بنتا جارہا ہے۔ ان جرائم میں موبائل و گاڑیاں چھیننا اور موٹر سائیکلوں کی چوری سرفہرست ہے۔ ایسے ہی ایک واقعے میں ایک حافظ قرآن نوجوان مزاحمت کرنے پر زندگی کی بازی ہار گیا جب کہ دوسرے واقعے میں واردات کے دوران 3 بچوں کا باپ بھی ڈکیتوں کی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادمان ٹاؤن کے علاقے زین العابدین امام بارگاہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ اسامہ کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی. مقتول شادمان ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی نوجوان کے دوستوں اور اہل خانہ کی بڑی تعداد اسپتال پہنچی، جہاں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

Image Source: File

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 22 سالہ اسامہ کے والد ایوب نے بتایا کہ ان کا بیٹا حافظ قرآن تھا جس نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا ۔ مقتول کی 2 روز قبل نئی موٹر سائیکل چھن گئی تھی اور وہ دوسری موٹر سائیکل خریدنے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ شادمان ٹاؤن میں کسی کے پاس آیا تھا کہ اس دوران ڈاکو آگئے۔

Image Source: File

جبکہ ایک اور واقعے میں نیو کراچی ایوب گوٹھ سندھ کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا مقتول کی شناخت 35 سالہ زبیر ولد سمیع اللہ کے نام سے کی گئی جو 4 سال سے سندھ سکیورٹی میں بطور گارڈ ملازم تھا۔ مقتول کا آبائی تعلق میر پور خاص سے تھا۔ مقتول زبیر ڈیوٹی ختم کر کے اپنے بیوی بچوں کو گھر لے جانے کے لیے جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس شہر میں ڈاکوؤں کا راج ہے اور شہری بے یارومددگار ہیں، ڈاکو واردات کے لئے کھلے عام اسلحے استعمال کرنے لگے ہیں جبکہ پولیس وارداتیں روکنے میں ناکام ہے۔

واضح رہے گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 16 افراد کو گولیاں مار کر زندگی سے محروم کر دیا جبکہ 50 سے زائد شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی : پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

مزید برآں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد بالآخر پولیس نے ڈاکوؤں کی فہرست مرتب کرلی ہے۔اسپیشل برانچ پولیس نے ڈاکوؤں کی فہرست مرتب کرلی، جس میں شہر بھر میں 422 ڈاکو وارداتوں میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسپیشل برانچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے 2 اضلاع شرقی اور وسطی میں وارداتیں عروج پر ہیں بکہ رپورٹ میں ضلع جنوبی کے پوش علاقوں کے ہاٹ اسپاٹس بھی موجود ہیں۔

خیال رہے کہ چند دن پہلے پولیس نے ایک 14 سالہ ملزم کو نیو کراچی سے گرفتار کیا ہے جو شہر کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا۔ یہ بچہ منشیات کا عادی ہے اور اپنی طلب مٹانے کے لئے چوریاں کرتا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago