یوٹیوب ولیج، ایسا گاؤں جس کی آبادی کا ذریعہ معاش ‘یوٹیوب’ ہے

آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اسی لئے آن لائن ویڈیو کانٹینٹ بہت مقبول ہے اور اس کی بدولت دنیا بھر سے لاکھوں لوگ یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے پیسہ کمارہے ہیں اور راتوں رات امیر بھی ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت کا ایک ایسا گاؤں سامنے آیا ہے جہاں کوئی ایک نہیں بلکہ ہر تیسرا فرد یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے پیسا کماتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی چھتیس گڑھ ریاست کا ایک چھوٹا سا گاؤں تلسی ‘یوٹیوب ولیج’ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اس کی ایک تہائی آبادی گزبسر کرنے کے لیے یوٹیوب ویڈیوز بناتی ہے۔

اس گاؤں کی آبادی تقریباً 3 ہزار ہے جس میں ہر تیسرا فرد ویڈیوز بناکر یوٹیوب پر اپ لوڈ کرکے پیسا کماتا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے یوٹیوب ولیج کی کہانی دو دوستوں، گیانیندر شکلا اور جے ورما سے  شروع ہوئی تھی، جنہوں نے ویڈیوز بنانے کے لیے نیٹ ورک انجینئر اور ٹیچر کی نوکریاں چھوڑ دی تھیں۔ 

دونوں نے محنت کرکے کچھ وقت کے بعد کافی پیسہ کمانا شروع کر دیا تو ان کی کامیابی کی کہانی پورے گاؤں میں پھیل گئی جس کے بعد دوسرے لوگوں نے بھی ان کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا۔

اس حوالے سے گیانیندرا شکلا نے بتایا کہ وہ پہلے نیٹ ورک انجینئر کے طور پر کام کرتے تھے، انکے دفتر میں تیز رفتار انٹرنیٹ تھا جہاں وہ فرصت کے اوقات میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے تھے۔


گیانیندر شکلا کا کہنا ہے کہ 2011 -12 میں یوٹیوب کا نیا ورژن لانچ کیا گیا۔اس وقت یوٹیوب پر بہت کم چینلز تھے۔ میں اپنی 9 سے 5 کی نوکری سے مطمئن نہیں تھا، اس لیے میں نے نوکری چھوڑ ی اور یوٹیوب پر ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کرنا شروع کردیں۔ گاؤں کی تقریباً 40 فیصد آبادی اب یوٹیوب، ٹک ٹاک یا انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز کے لیے ویڈیوز بنانے میں مصروف ہے، جس میں سب سے چھوٹی 15 سال لڑکی اور سب سے معمر 85 سالہ دادی شامل ہیں۔ دراصل یہاں پر لوگوں کو اداکاری کا جنون ہے اور وہ اپنا یہ فن دکھانے کے لیے یوٹیوب سے مدد لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دو سال کی عمر میں 22 ورلڈ ریکارڈ بنانے والا پاکستانی بچہ، ذہانت نے دنیا کو حیران کردیا

رپورٹس کے مطابق تلسی گاؤں کے تقریباً 40 یا اس سے زیادہ چینلز ہیں جن میں کامیڈی اور موسیقی سے لیکر تعلیم تک کے چینلز ہیں جن کے  سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس گاؤں کے لوگ پہلے کسان تھے اور صبح سویرے اپنی فصلوں پر کھیتی باڑی کے لئے جایا کرتے تھے لیکن گاؤں کے دو نوجوانوں کی یوٹیوب پر کامیابی سب کو اس جانب کھینچ لائی۔ ویڈیوز بنانے سے ان غریب کسانوں کی آمدنی بھی تین گنا تک بڑھ گئی ہے اس لئے انہوں نے اپنے پرانے پیشے کو چھوڑ دیا ہے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آجکل لوگ یوٹیوب ،فیس بک،انسٹاگرام پر اپنے کانٹینٹ کی وجہ سے مشہور ہوجاتے ہیں اور نوکری سے زیادہ اچھے پیسے کمانے لگتے ہیں۔حالیہ دنوں میں پاکستان کے دس سالہ موسیٰ تنویر نے یوٹیوب کا ڈائمنڈ بٹن حاصل کیااور وہ پہلے کم عمر پاکستانی یوٹیوبر بنے جن کے چینل نے 10 لاکھ سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کیا۔موسیٰ اپنے چینلز پر اسکٹس کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے ہیں اور ان کی دلچسپ ویڈیوز دیکھنے والوں کو کافی محظوظ کرتی ہیں جبھی ان کے چاہنے والے برصغیر پاک وہند کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ یوٹیوب کیطرف سے ڈائمنڈ پلے بٹن ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو پلیٹ فارم پر 10 ملین سبسکرائبرز عبور کرتے ہیں، موسیٰ تنویر ایسا کرنے والے واحد اور سب سے کم عمر پاکستانی یوٹیوبر ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

22 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago