کراچی میں بدبخت بیٹے کا والدہ پر ہولناک تشدد، ویڈیو وائرل

اورنگی ٹاؤن پولیس نے پیر کے روز ایک شخص کو اپنی ہی ماں پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا، جس نے دیکھنے والوں کو ناصرف غمزدہ کر دیا بلکہ لوگوں کو شدید غم و وغصے میں بھی مبتلا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ہولناک ویڈیو وائرل ہوتی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر میں ایک بدبخت اور نافرمان بیٹا اپنی ہی سگی ماں کو کسی بات پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ بعدازاں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے۔

Image Source: Voice Of Karachi

جس پر پولیس کی جانب سے واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے، کاروائی کا آغاز کیا جاتا ہے۔ پولیس متعلقہ گھر جہاں بیٹے کی طرف سے والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہاں چھاپہ مارا جاتا ہے اور ملزم کو حراست میں لے لیا جاتا ہے، تاہم والدہ کی جانب سے بیٹے کو معاف کرنے کے بعد پولیس ملزم کو چھوڑ دیتی ہے، البتہ پولیس ملزم کو ایک تحریری وارننگ جاری کرتی ہے، اگر اب کبھی ملزم کی جانب سے والدہ پر ہاتھ اٹھایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے یہ واقعہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مقبول گروپ وائس آف کراچی پر ایک صارف کی جانب سے شئیر کیا گیا تھا۔ چنانچہ اس افسوسناک واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ البتہ سب کا یہی خیال اور یقین ہے کہ معاملا کتنا ہی خراب اور کیسا ہی ہو، لیکن والدین پر ہاتھ آٹھانا کسی بھی طریقے سے کوئی قابل برداشت عمل نہیں ہے۔ کیسے ایک بچہ اپنے والدین پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے، جس نے اسے پیدا کیا، اس کی پرورش کی۔ اس کے خاطر دن رات محنت کی۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے، ایسا واقعہ ہمارے ملک میں کوئی پہلی بار نہیں ہوا ہے، اس ہی طرز کا ایک۔واقعہ گزشتہ برس بھی دیکھا گیا تھا، جب سوشل میڈیا پر زوبیا میر نامی لڑکی کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے دیکھایا تھا کہ کس طرح ان کا بھائی ارسلان میر اپنی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ جبکہ اس دوران ارسلان کی اہلیہ اپنے شوہر کو والدہ پر مزید تشدد پر اکساتی ہے اور بیٹا تشدد کو جاری رکھتا ہے۔ اس ویڈیو نے گویا پوری قوم کو جھنجوڑ کے رکھ دیا تھا۔

بعدازاں ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تشدد کا شکار خاتون گلناز بی بی کے مطابق ان کا بیٹا انہیں اور ان کی بیٹی زوبیا کو کافی عرصے سے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، ان کی بہو بسمہ ایک دماغی مریضہ ہے، جو ادویات کا استعمال کرتی ہے۔ بیٹے ارسلان بہو کی باتیں سن کر پہلے بھی تشدد کیا تھا، بیٹا وہی سب جو بہو کہتی ہے، ان کا بیٹا پہلے ایسے نہیں تھا۔ تاہم پولیس نے ارسلان میر کو حراست میں لے لیا تھا البتہ والدہ سے معافی پر، والدہ نے اسے معاف کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

خیال رہے ایسا ایک واقعہ کراچی میں بھی دیکھا گیا تھا، جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک خاتون اپنی ساس کو شوہر کی غیرموجودگی میں تشدد کا نشانہ بناتی ہیں، جس پر گھر کی ملازمہ اس منظر کی ویڈیو بنا کر گھر کے مالک کو دیکھاتیں ہیں، جس پر وہ بیوی کے خلاف کیس دائر کرتے ہیں

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago