کراچی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، عوام پریشان

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، کئی علاقوں میں دھواں دھار بارشوں کے بعد سٹرکوں پر پانی جمع ہونے اور بجلی کی طویل بندش کی طویل بندش نے جہاں عوام کی معمولات زندگی معطل کرکے رکھ دی ہے وہیں مشکلات میں بھی بے انتہا اضافہ کردیا ہے۔

شہر کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلے جاری ہے۔ جن میں شہر کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں ریکارڈ ہوئیں جن میں صدر، کھارا در، گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، گرومندر، لانڈھی، کورنگی، ملیر ، ائیرپورٹ، نیو کراچی، نارتھ کراچی، شادمان، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر اور دیگر کئی علاقے بھی شامل ہیں جہاں اب بھی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر اور دیگر ارد گرد علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث ملیر ندی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے کورنگی کراسنگ روڈ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ کورنگی کازوے پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے۔ اس ہی کے ساتھ گودام چورنگی سے آنے والے ٹریفک کو جام صادق پل کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلستان جوہر بلاک تھری اے میں واقع پہاڑی پر لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، جس میں پہاڑی سے تودے گرنے سے رہائشی عمارتوں اور گھروں کی پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دب گئیں۔ تاہم واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں کے لئے مطلوبہ ٹیموں کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا ہے۔

جبکہ شہر میں ہونے والی ان حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر کراچی کے مختلف علاقوں کو نہروں اور دریاؤں میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے شاہراہ فیصل ،گلشن اقبال، نارتھ کراچی کے کئی علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہوچکا ہے جبکہ کئی علاقوں میں نالے اور گٹر اوبل پڑے ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بارشوں کے پانی نکاسی آب نہ ہونے کے باعث سڑکوں اور گلیوں پر جہاں پانی کھڑا ہے وہیں کراچی کے مشہور و معروف نجی اسپتال آغا خان اور نارتھ ناظم آباد میں واقع ضیاء الدین اسپتال میں بھی گندا پانی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث مریضوں اور اسپتال آنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہورہا ہے۔

مزید جانئے: بارشوں کے مزے لیتے شہری نے گھر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی

حالیہ بارشوں میں ہونے والے حادثات کی بات کی جائے تو مختلف حادثات میں 4 افراد اب تک جاں بحق پوچکے ہیں۔ جن مشرف کالونی 500 کواٹر کے قریب 13 سالہ بچہ پانی کے جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مکان کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی، اس ہی کے ساتھ ضیا کو لونی میں نالہ اوور فلو ہوجانے کے باعث 2 بچے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش ریسکیو اداروں کی جانب سے کی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے جہاں شہر میں برشوں کے سلسلے کو جمعرات کے روز تک جاری رہنے کا عندیا دیا ہے وہیں دوسری جانب ریکارڈ کی جانی والی بارشوں کا بھی احوال جاری کردیا ہے جس میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 72 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی نارتھ کراچی میں نارتھ ناظم اور اطراف میں 51.6، سرجانی میں 25.6 ،ملیر اور لانڈھی میں 69.5 ،یونیورسٹی روڈ پر 71.2 بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

3 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

3 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 weeks ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

2 weeks ago