وزیر اعلی سندھ نے صوبہ بھر میں “رین ایمرجنسی” نافذ کردی

کراچی میں گزشتہ ہفتے سے ہونے والی بارشوں نے پورے شہر میں جہاں اربن فلاڈنگ کی صورتحال پیدا کردی ہے، وہیں صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے آٹھایا گیا ہے ایک بڑا فیصلہ، حکومت سندھ نے بارشوں سے پیدا ہونے والی تباہی پر اب پورے صوبے میں وزیر اعلی سندھ کی جانب سے”رین ایمرجنسی” نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کراچی میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے پورے صوبہ سندھ میں “رین ایمرجنسی” نافذ کردی گئی ہے

واضح رہے جہاں اس سال کراچی میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں وہیں اس عرصے میں حکومت سندھ کی نااہلی بھی کھل کر سامنے آچکی ہے، پورے کراچی شہر کا انفراسٹرکچر برباد ہوچکا ہے، کراچی کی بیشتر شاہراہیں اس وقت ندی اور نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل، نیپا ، گلشن اقبال اور پی ای سی ایچ ایس جیسے پوش علاقوں میں اس وقت کئی کئی فٹ پانی سڑکوں پر کھڑا ہے اور یہی نہیں جمعے کے روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد کراچی کے علاقے سرجانی میں کئی کئی فٹ تک پانی رہائشی آبادیوں اور گلیوں میں کھڑا ہوچکا تھا جو تاحال نکالا نہیں جاسکا ہے، لوگوں کے آدھے آدھے گھر تقریباً پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ اس تمام صورتحال کے باعث سرجانی کے کافی علاقوں سے لوگ کہیں دوسری جگہوں پر نقل مکانی کرچکے ہیں۔

آج ہونے والی بارشوں سے گلستان جوہر بلاک تھری اے میں واقع پہاڑی پر لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، جس میں پہاڑی سے تودے گرنے سے رہائشی عمارتوں اور گھروں کی پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دب گئیں۔ دوسری جانب ملیر ندی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لاتے ہوئے کورنگی کراسنگ روڈ کو بند کردیا گیا ہے جبکہ کورنگی کازوے پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے۔

مزید جانئے: بارشوں کے مزے لیتے شہری نے گھر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگادی

یاد رہے ان حالیہ بارشوں میں اب تک مختلف حادثات میں 4 افراد اب تک جاں بحق پوچکے ہیں۔ جن مشرف کالونی 500 کواٹر کے قریب 13 سالہ بچہ پانی کے جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مکان کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی، اس ہی کے ساتھ ضیا کو لونی میں نالہ اوور فلو ہوجانے کے باعث 2 بچے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش ریسکیو اداروں کی جانب سے کی جاری ہے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 day ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

4 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

4 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

2 weeks ago