رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں ملا تو نوجوان نے درخت پر ‘گھر’ بنالیا


0

ایک درخت سے دوسرے درخت پر آشیانہ بنانے کا کام تو پرندے کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو آپ کی اور ہماری طرح کسی گھر میں نہیں رہتا بلکہ وہ پچھلے آٹھ سالوں سے پرندوں کی طرح درخت پر آشیانہ بنا کر زندگی بسر کر رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ درخت پر قائم اس کے اس چھوٹے سے گھر میں ضرورت زندگی کا سامان بھی موجود ہے جس میں چولہا، واش بیسن اور لائٹ شامل ہے۔

سندھ دھرتی کے شہر کراچی میں رہنے والا یہ نوجوان جس کا نام فرمان احمد ہے، اس کے پاس رہنے کے لئے کوئی چھت نہیں چنانچہ اس نے شہر کے مختلف درختوں کو اپنا مسکن بنایا ہوا ہے اور وہ آٹھ سال سے درخت پر گھر بناکر گزر بسر کررہا ہے۔اس نوجوان کے مطابق اس کے والدین کی وفات ہوگئی ہے اور بہن بھائی شادی شدہ ہیں.

Image Source: Screengrab

مزید پڑھیں: ایک گھر میں 8 بیویوں کیساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کرنے والا شوہر

اس کی بھی شادی ہوئی تھی لیکن کم آمدنی کی وجہ سے اس کی بیوی اس کو چھوڑ کر چلی گئی۔اس کے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا تو اس نے درخت پر یہ گھر بنایا، اس چھوٹے سے گھر میں واش بیسن ، چولہا اور لائٹ کا بندوبست بھی کر رکھا ہے لیکن گرمی دور کرنے کے لئے اس کے پاس کوئی پنکھا موجود نہیں اور وہ قدرتی ہوا پر اکتفا کرتا ہے۔ جبکہ اس گھر میں داخلے کے لئے کوئی سیڑھیاں بھی نہیں بلکہ گھر میں چڑھنے اور اترنے کے لئے درخت کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

Image Source: Screengrab

فرمان کا کہنا ہے کہ بارشوں میں اس کے لئے اپنے گھر میں رہنا مشکل ہوجاتا ہے تاہم محلےدار اس کا کافی خیال رکھتے ہیں اس لئے اس کی زندگی اچھی گزر رہی ہے۔ اس نے بتایا کہ اسے اپنے گھر میں لائٹ جلانے اور موبائل کی چارج کرنے کے لئے ایک محلے دار ہی نے اپنے گھر سے بجلی کا کنکشن دیا ہوا ہے۔

یہ نوجوان پنج وقتہ نمازی ہے اور اپنی گز بسر کے لئے علاقہ مکینوں کی گاڑیاں صاف کرتا ہے اور ان پیسوں سے اپنے کھانے پینے کا بندوبست کرتا ہے۔ وہ اپنی اس سادہ طرز زندگی پر خوش اور مطمئن ہے اور اسے زندگی سے کوئی شکایت بھی نہیں۔ اس کا کہنا ہے کبھی بھی اللہ کی ناشکری نہ کریں جو ہے اس پر خوشی سے راضی رہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں شوہر نے بیوی کو تاج محل نما گھر تحفے میں دیدیا

اس میں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں مہنگائی کا طوفان تھامنے کا نام نہیں لے رہا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایسے میں ایک عام آدمی کرے تو کیا کرے؟ کیونکہ گھر بنانے کے لئے تعمیراتی سامان جس میں سیمنٹ ، بجری ، لوہا وغیرہ شامل ہے ان تمام اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں اور اسی وجہ سے ایک عام آدمی کے لئے گھر بنانا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔شاید اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئےاس نوجوان نے سر چھپانے کے لئے درخت پر اپنا ٹھکانہ بنایا ہوا ہے۔

Story Courtesy: Pakistan Kay Sath


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *