میگا سٹی کراچی دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل

روشینیوں کے شہر کراچی میں اردو، سندھی، بلوچی، پشتو، پنجابی، سرائیکی اور پاکستان کی دیگر زبان بولنے والوں کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ کئی غیر ملکی بھی یہاں آباد ہے۔ یہ پاکستان کا وہ واحد شہر ہے جس نے زبان، نسل ، مذہب سے بلاتر ہوکر اپنے اندر سب کو سمیٹ رکھا ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا معاشی حب ہونے کے باعث یہاں روزگار کے مواقع بھی ہیں اور عوام کی سیر وتفریح کی بہترین جگہیں بھی۔ لیکن اگر اس شہر کی بنیادی سہولیات پر نظر ڈالیں تو تعلیم، صحت، پینے کے پانی، صاف ہوا، ٹرانسپورٹ، سڑکوں، انفراسٹرکچر اور دیگر بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے کروڑوں کی آبادی پر مشتمل اس شہر کی اکثریت انتہائی پسماندہ علاقوں کے عوام کی طرح زندگی گزار رہی ہے۔

اس حقیقت سے انکار نہیں کہ عالمی وباء کورونا کی وجہ سے معاشی مسائل، صحت عامہ کی سہولتوں کا فقدان اور لاک ڈاؤن جیسے عوامل نے شہر کراچی سمیت دنیا بھر کے شہروں کو متاثر کیا ہے۔ لیکن اس صورتحال میں بھی کچھ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اپنی عوام کے لیے ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

اس ہی حوالے سے عالمی جریدے اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے 140 ممالک کے شہروں کی قابل رہائش اور ناقابل رہائش ہونے کی بنیاد پر ٹاپ ٹین رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو دینا والا شہر کراچی بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو اس فہرست میں خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی بنیاد پر دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

Image Source: The News

اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی اس تازہ رپورٹ میں کراچی، ناقابل رہائش شہروں کی لسٹ میں ساتویں نمبر پر ہے جب کہ درجہ بندی میں کراچی کا شمار خانہ جنگی اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اس انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی 5 کیٹیگریزپر محیط 30 عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس میں استحکام کو 25 فیصد، صحت عامہ کو 20 فیصد، ثقافت اور ماحولیات کو 25 فیصد، تعلیم کو 10 فیصد اور انفرا سٹرکچر کو 20 فیصد دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا کے سبب یہ فہرست گزشتہ سال شایع نہیں کی تھی۔

Image Source: Dawn

اہم بات یہ ہے کہ بدترین قرار دیئے گئے شہروں کی اس فہرست میں کراچی سے اوپر جگہ بنانے والے چھ شہر خانہ جنگی اور گروہی تصادم کی وجہ سے اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں ۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر شام کا شہر دمشق، نائجیریا کا لاگوس دوسرے ، پیپوا نیو گنی کا پورٹ مورس بائے تیسرے، بنگلہ دیش کا ڈھاکہ چوتھے، الجیریا کا الجائر پانچویں، لیبیا کا طرابلس چھٹے، کراچی ساتویں، زمبابوے کا ہرارے آٹھویں، کیمرون کا ڈوآلا نویں اور وینزویلا کا کراکس دسویں نمبر پر ہے۔ جب کہ پڑوسی ملک بھارت میں حالیہ قدرتی آفات اور کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود بھارت کا ایک بھی شہر ناقابل رہائش شہروں کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مشہور لیکن عجیب ناموں والے علاقوں جی کیا حقیقت ہے؟

علاوہ ازیں ، نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کو زندگی گزارنے کے لیے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے اور جاپان کے شہر اوساکا نے زندگی گزارنے کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا بہترین شہر ہونا ثابت کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں مرد اور خاتون کی لوٹ مار کرنے کی ویڈیو وائرل

تاہم ،اگراس رپورٹ کاجائزہ لیا جائے تو اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ فہرست میں کراچی سے پہلے اور بعد میں موجود زیادہ تر شہر پسماندہ خطے افریقا سے تعلق رکھتے ہیں یعنی اس درجہ بندی میں کراچی کا شمار خانہ جنگی اور قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے شہروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ان شہروں کے ساتھ شہر قائد کی درجہ بندی اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ کسی قدرتی آفت کے بنا پاکستان کے میگاسٹی میں استحکام ،صحت عامہ، ماحولیات، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کی صورت حال اس قدر مخدوش ہوچکی ہے کہ اس کا شمار دنیا کے ناقابل رہائش شہروں کی ٹاپ ٹین فہرست میں گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago