کراچی میں 11 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ملک بھر میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی اور قتل جیسے واقعات کی تعداد میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایک واقعہ کل کراچی سے رپورٹ ہوا، جہاں 11 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ علاقہ مکین نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

افسوناک واقعہ صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں پیش آیا، جہاں سلیم نامی ایم بی بی ایس کے اسٹوڈنٹ نے 11 سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچی کی جانب سے مزاہمت اور بہادری دیکھانے پر علاقہ مکین اور اہلخانہ ملزم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

Image Source: Screengrab

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی بدھ کے روز مورخہ 4 اگست کی دوپہر تقریباً 3 بجے دیگر بچوں کے ہمراہ گلی میں کھیل رہی تھی، کہ اچانک گھر کے برابر میں رہائش پذیر سلیم اسے زبردست پکڑ کر اپنے گھر میں لے گیا. جہاں اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچی کی جانب سے خطرے کو بھانپ لیا گیا اور مزاحمت شروع کی گئی۔ بچی کی جانب سے شور شرابہ مچایا گیا، جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور لڑکی کو بچایا اور لڑکے کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا.

Image Source: Facebook

بعدازاں متاثرہ بچی کے اہلخانہ اور علاقہ مکین کی جانب سے فوری پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع فراہم کی گئی، جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے، ملزم کو حراست میں لیا اور واقعہ کا مقدمہ ماڈل کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔

نامزد ملزم سلیم کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ ملزم بقائی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فائنل ائیر کا اسٹوڈنٹ ہے۔ ملزم کچھ اور اسٹوڈنٹس کے ہمراہ لڑکی کے برابر والے گھر میں ہاسٹل بنا کر رہائش پذیر تھا۔

ساتھ ہی پولیس کی جانب سے مقدمے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، اس ہی سلسلے میں متاثرہ لڑکی اور نامزد ملزم کا میڈیکل کرالیا گیا ہے، جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں اسکی ہے۔

اس دوران نامزد سلیم کی ویڈیو بھی سامنے اچکی ہے، جس میں اس پورے معاملے کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے، ملزم کی جانب سے اپنے لگنے والے تمام الزامات کو رد کردیا گیا ہے۔ سلیم کے مطابق یہ سب کچھ سراسر جھوٹ ہے اور ان پر غلط الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے بچی کو ہاتھ تک نہیں لگایا ہے۔ وہ ایک اسٹوڈنٹ ہیں اور بقائی میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہے۔

Video Source: Facebook

واضح رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ سے جنسی زیادتی کا رپورٹ ہوا تھا، جہاں 6 سالہ معصوم بچی کو جنسی درندے کی جانب سے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انتہائی سفاکی کے ساتھ قتل کرکے لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔ بعدازاں پولیس نے معاملے کی تحقیقات کی تو مجرم پڑوسی ہی نکلا تھا، جسے معصوم چچا کہہ کر پکارتی تھی۔

مزید جانئے: مانسہرہ: خواتین کے ساتھ زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

یاد رہے ایک بربریت کا واقعہ کچھ عرصہ قبل چارسدہ کے علاقے شیخ کلی میں پیش آیا تھا، جہاں ڈھائی سالہ معصوم بچی کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر اسے انتہائی وحشيانہ انداز میں قتل کردیا گیا تھا۔ بعدازاں ملزم نے متاثرہ بچی کی لاش کھیتوں میں پھنک کر فرار ہوگئے تھے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago