کراچی کی 106 سالہ معمر خاتون نے ‘ڈیلٹا ویرینٹ’ کو شکست

بھارت میں لاکھوں لوگوں کے لئے جان لیوا ثابت ہونے والا ڈیلٹا ویرینٹ اب آہستہ آہستہ پاکستان میں پھیل رہا ہے۔ کورونا وائرس کی اس خطرناک قسم کے وار سے بچے ، بوڑھے ، نوجوان کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ایسی گھمبیر صورتحال میں 106 سالہ معمر خاتون نے ڈیلٹا ویرینٹ کو شکست دیکر سبھی کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کی رہائشی حسین بی بی جن کی عمر 106 برس ہے ، ڈیلٹا ویرینٹ کو شکست دیکر صحت یاب ہوگئیں۔ ڈیلٹا ویرینٹ سے صحتیابی کے بعد اسپتال میں ہی ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ خاتون کے رشتے دار بھی شریک ہوئے۔ معمر خاتون شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے تحت چلنے والے کوویڈ سینٹر میں زیر علاج تھیں، خاتون کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اور خصوصاً صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش ِنظر گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں 31 جولائی سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ جس کے تحت 31 اگست تک ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے اور ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کی موبائل سم بلاک کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس لاک ڈاؤن میں سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسینیشن کارڈ بھی چیک کیا گیا اور اس دوران صوبے کی تمام مارکیٹیں ،انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رکھی گئی اور ایکسپورٹ انڈسٹری بھی بند رہی۔

Image Source: Twitter

مزید پڑھیں: بڑے، بچے، نوجوان کوئی بھی ڈیلٹا ویرئینٹ سے متاثر ہوسکتا ہے، ڈاکٹر صدف

علاوہ ازیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ نے بھی ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے ملازمین ، محکمہ ٹرین میں کام کرنے والے ملازمین ، پبلک ٹرانسپورٹ کے ملازمین ، سرکاری ملازمین اور دکانوں اور بازاروں میں کام کرنے والوں کے لئے 31 اگست ویکسینیشن کروانے کی آخری تاریخ مقرر کی، اسی حوالے سے انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ، “اس ڈیڈ لائن کے بعد ، ویکسین نہ کروانے والے افراد کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔”

Image Source: File

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا ویرینٹ سب سے پہلے بھارت میں سامنے آئی ، جس کے بعد بھارتی وزارت صحت نے اسے ’ڈبل میوٹنٹ‘ کا نام دیا۔ ماہرین کی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ لوگوں پر وائرس کی گزشتہ قسم کے مقابلے میں ہزار گنا زیادہ اثر ہوتا ہے جب کہ اس ویرینٹ سے متاثرہ لوگوں میں علامات ظاہر ہونے کا وقت بھی انتہائی کم ہے اور یہ کسی بھی عمر کے افراد پر حملہ آور ہوسکتا ہے اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: گھر بیٹھے آن لائن کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں

پچھلے سال ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک 5 ماہ کی بچی میں کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ظاہر ہوئیں تھیں جن کی فوری تشخیص کرلی گئی اور اس طرح یہ کمسن بچی کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہونے والی دنیا کی کم عمر ترین مریض بن گئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

11 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago